لاہور (ویب ڈیسک): پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینں کے کرائے بڑھا دیے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد کل 2 ستمبر سے ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک میں پیٹرول 305 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔