Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چائنہ ٹی سی ایل کمپنی کا پیپر ڈسپلے والا دنیا کا پہلابینائی دوست اسمارٹ فون متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > چائنہ ٹی سی ایل کمپنی کا پیپر ڈسپلے والا دنیا کا پہلابینائی دوست اسمارٹ فون متعارف
سائنس و ٹیکنالوجی

چائنہ ٹی سی ایل کمپنی کا پیپر ڈسپلے والا دنیا کا پہلابینائی دوست اسمارٹ فون متعارف

Published September 1, 2023
Tags: Featured این ایکس ٹی پپیر والے ان ڈیوائسس میں 6.6 انچ اسکرین کسی بھی زاویے اور روشنی میں دیکھنے سے اسکرین ڈسپلے متاثرنہیں ہوتا
Share
SHARE

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): چینی کمپنی ٹی سی ایل غیر روایتی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اب اس نے نئی پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے تحت اسمارٹ فون پیش کیا ہے جو بینائی متاثر کرنے والی نیلی روشنی خارج نہیں کرتا۔اس ٹیکنالوجی کو این ایکس ٹی پیپر کا نام دیا گیا ہے جو عام اسمارٹ فون کی طرح تمام رنگوں کو اچھی طرح دکھاتی ہے جسے برقی کاغذ بھی کہا جاسکتا ہے۔ ٹی سی ایل ایک عرصے سے پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے اور مزید بہتر ڈسپلے کے ساتھ اب دو اسمارٹ فون پیش کیے ہیں۔

تین سال قبل اسی کمپنی نے 8 انچ کا ٹیبلٹ پیش کیا تھا جس سے بلیو لائٹ کا اخراج نہ ہونے کے برابر تھا۔ ایک جانب تو یہ آنکھ میں تکلیف یا طبی نقصان کی وجہ نہیں بنتا تو دوسری جانب اس میں تمام رنگ اپنی آب و تاب کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس طرح پہلے ان رنگوں کو دکھانا کسی بھی ای اِنک ٹیکنالوجی سے ممکن ہی نہ تھا۔

ٹی سی ایل کے انجینیئر بتاتے ہیں کہ انہوں نے ایل ای ڈی سے نیلی روشنی کے اخراج کو کچھ اس طرح تبدیل کیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح بصارت کو متاثر نہیں کرتا۔ اندازہ ہے کہ اس سے بلیو روشنی کا اخراج 61 فیصد تک کم ہوتا ہے اور اسکرین کے معیار پر کوئی فرق نہیں ہوتا۔

پھر کسی بھی زاویے اور روشنی میں دیکھنے سے اسکرین ڈسپلے متاثرنہیں ہوتا جس کے لیے کاغذ جیسے ڈسپلے پر نینوجسامت کی ایک تہہ بھی بچھائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق مجاز اداروں نے سند دے کر ان کی ٹیکنالوجی کی بصارت دوست ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسمارٹ فون کی دیگر تفصیلات کے مطابق این ایکس ٹی پپیر والے ان ڈیوائسس میں 6.6 انچ اسکرین، 8 ایم پی سیلفی کیمرہ، 720 x 1,612 ریزولوشن ڈسپلے، 6 جی بی ریم، اوکٹا کور پروسیسر، 256 جی بی اسٹوریج، اور بلیوٹوتھ اور وائی فائی کے جدید اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔ دوسرا ماڈل اس سے کچھ بہتر ہے اور بڑا ڈسپلے لگایا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اسے اکتوبر2023 میں ریلیز کیا جائے گا اور قیمت لگ بھگ 315 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

TAGGED:Featuredاین ایکس ٹی پپیر والے ان ڈیوائسس میں 6.6 انچ اسکرینکسی بھی زاویے اور روشنی میں دیکھنے سے اسکرین ڈسپلے متاثرنہیں ہوتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایشیا کپ کا سارا کریڈٹ نجم سیٹھی کا ہے، ذکا اشرف کا نام لینے والے چاپلوس ہیں: تنویر احمد
Next Article جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیا ہے؛ الیکشن کمیشن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

’پاکستان میں تپِ دق بڑھ گیا، 2 برس میں 6 لاکھ افراد تپِ دق کا شکار بنے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان میں گزشتہ 2 برس کے دوران 6 لاکھ 11 ہزار افراد تپِ دق کا شکار ہوئے…

April 11, 2023
دنیا

سمندری طوفان دانا کا بھارتی ریاست بنگال اور اڑیسہ سے ٹکرانے کا خطرہ ، 10لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

اڑیسہ (ویب ڈیسک): خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان دانا بھارت پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے…

October 23, 2024
دلچسپ و عجیبکاروبار

اخراجات اٹھانا مشکل، فن لینڈ نے چین کو پانڈے واپس بھیجنے کا بندو بست کر لیا

فن لینڈ (ویب ڈیسک): فن لینڈ کو چینی پانڈوں کے اخراجات اٹھانا مشکل پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ…

September 26, 2024
دنیا

اسرائیل میں کل ہڑتال کا اعلان، حکومتی وزیر کی اپنے ہی عوام کو دھمکی

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل میں کل مکمل ہڑتال کے اعلان کے پر اسرائیلی وزیر خزانہ بتسالل اسموترچ اپنے ہی…

September 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?