Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈاکوؤں کیخلاف سندھ بھڑک اُٹھا ،جگہ جگہ دھرنے، پنجاب، بلوچستان کے بارڈر بند، کشمور میں2روز سےدھرنا جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈاکوؤں کیخلاف سندھ بھڑک اُٹھا ،جگہ جگہ دھرنے، پنجاب، بلوچستان کے بارڈر بند، کشمور میں2روز سےدھرنا جاری
پاکستان

ڈاکوؤں کیخلاف سندھ بھڑک اُٹھا ،جگہ جگہ دھرنے، پنجاب، بلوچستان کے بارڈر بند، کشمور میں2روز سےدھرنا جاری

Published September 4, 2023
Tags: Featured ایس ایس پی امجد شیخ نے آج دھرنے میں آکر دھرنا منتظمین سے بات چیت کی سندھ، پنجاب اور بلوچستان آنے اور جانے والی ٹریفک بند منتظمین کو دھرنا ختم کرنے کے لیے سختی برتنے کی دھمکی
Share
SHARE

کشمور – کراچی (ویب ڈیسک): سندھ میں ہندو برادری کے 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا، کشمور میں دو روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔سندھ کے شمالی علاقے میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت بالخصوص اغوا کے واقعات کے خلاف صوبائی سرحدی شہر کشمور میں دو روز سے دھرنا جاری ہے۔دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان آنے اور جانے والی ٹریفک بندہے جس کے باعث شاہراہوں‌پر گاڑیوں قطاریں لگ گئی ہیں۔تاہم پولیس ابھی تک مغوی افراد کو تلاش نہیں کر سکی ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغوی افراد کی واپسی نہیں ہوتی وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب کشمور دھرنا اُس وقت عوامی طاقت میں‌تبدیل ہوگیا جب کشمور دھرنے کی حمایت میں سندھ بھر میں مختلف مقامات پر بھی دھرنے اور احتجاج شروع ہوگیا.

جسقم کے سینئر رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کی قیادت میں‌کنڈیارو کے مقام پر بھی دھرنا دیا گیا ہے جس کی بدولت قومی شاہراہ مکمل طور پر بلاک ہوگئی ہے.

جس میں‌سب اہم دھرنا تین تلوار کراچی کا تھا جو فی الحال صوبائی نگران وزیر داخلہ اور کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سخت ایکشن کی یقین دہانی پر ملتوی کیا گیا ہے .

جبکہ آج سندھ بھر سے مختلف قافلے بالخصوص سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں قافلہ جامشورو سے کشمور پہنچا اور دھرنے میں‌اب تک شامل ہے .

دوسرا قافلہ جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے چیئرمین صنعان خان قریشی کی قیادت میں کشمور میں‌پہنچا ہے ، جس کے آنے سے دھرنے کا ماحول پُرجوش ہوکر شدید نعرے بازی کر رہا ہے .

جبکہ لاڑکانہ سے جسقم خواتین ونگ کی سربراہ نایاب سرکش کی سربراہی میں بھی قافلہ کشمور دھرنے میں شامل ہوا ہے .

دھرنے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کشمور اور کندھ کوٹ اضلاع سے ہندو برادری کے کم از کم چار افراد کو اغوا کیا گیا ہے جن میں 24 سالہ ساگر کمار، جگدیش کمار، دیپ کمار اور ڈاکٹر منیر شامل ہیں۔دھرنے کو سول سوسائٹی کے علاوہ سیاسی، قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور مختلف رہنما بھی اس میں شریک ہیں۔

بیس سالہ ساگر کمار کے بھائی راج کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھائی کو مسلح افراد نے 9 اگست کو اس وقت اغوا کیا جب وہ قریبی ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اغوا کار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن کے ہاتھوں میں کلاشنکوفیں تھیں۔ وہ بڑی آسانی سے میرے بھائی کو بھرے بازار سے اغوا کرکے لے گئے اور شہر سے باہر نکال دیاحالانکہ ہر جگہ پولیس چوکیاں قائم ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی امجد شیخ نے آج دھرنے میں آکر دھرنا منتظمین سے بات چیت کی اور سختی سے دھرنا ختم کرنے کا کہا مگر منتظمین کی جانب سے مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کے جواب پر ایس ایس پی کشمور امجد شیخ مایوس ہوکر واپس چلے گئے .

افواہیں یہ بھی ہیں‌کہ ایس ایس پی نے منتظمین کو دھرنا ختم کرنے کے لیے سختی برتنے کی دھمکی بھی دی جس پر سندھ بھر میں‌اشتعال پھیل گیا ہے اور نتیجتاََ حیدرآباد میں بھی دھرنا شروع ہوگیا ہے.

اسی طرح دیگر شہروں میں‌بھی قومی شاہراہ اور پریس کلب کے سامنے دھرنے جاری ہیں.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے بلاول چورنگی کلفٹن پر بھی دھرنا لگانے کا اعلان سامنے آیا ہے .

TAGGED:Featuredایس ایس پی امجد شیخ نے آج دھرنے میں آکر دھرنا منتظمین سے بات چیت کیسندھ، پنجاب اور بلوچستان آنے اور جانے والی ٹریفک بندمنتظمین کو دھرنا ختم کرنے کے لیے سختی برتنے کی دھمکی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Next Article ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں کی نیلامی کیخلاف عوامی تحریک کا لانگ مارچ

گاڑھو- ساکرو (ویب ڈیسک): نگران حکومت کی جانب سے زرعی انقلاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینیں…

January 7, 2024
پاکستانکاروبار

حکومت کی عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری،بجلی پر مزیدسرچارج لاگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کی تعمیل کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک…

March 31, 2023
پاکستانصحت

وزیرستان: میر علی میں خاتون کے رحم سے 10 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لی گئیں

میر علی -وزیرستان (ہیلتھ ڈیسک): شمالی وزیرستان میں ڈاکٹر ز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون کے رحم سے 10…

February 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

بشنوئی گروپ پھر میدان میں‌آگیا: “جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا”

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ…

August 12, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?