Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی نیب ترامیم سےمستفید ہونیوالوں میں‌شامل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی نیب ترامیم سےمستفید ہونیوالوں میں‌شامل
پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی نیب ترامیم سےمستفید ہونیوالوں میں‌شامل

Published September 6, 2023
Tags: Featured نیب کا یہ قانون ججز اور جرنیلوں پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے 53 سماعتوں کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی نیب قانون میں ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ فیصلے کے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت ان ترامیم سے مستفید ہو رہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کی مالی دیانتداری کے بارے میں چیف جسٹس بندیال کی تسلسل سے ایک رائے رہی ہے۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے پورے کیریئر میں اس حوالے سے کئی فیصلے دیے۔

حال ہی میں انھوں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کو ختم کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تو سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

یہ دلچسپ ہوگا کہ چیف جسٹس بندیال پارلیمان کی قانون سازی کی اہلیت کی توثیق کریں گے یا ان طاقتور حلقوں کو مضبوط کریں گے جنھوں نے مشرف دور سے لے کر ہمیشہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب کا یہ قانون ججز اور جرنیلوں پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟ کیا یہ آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی نہیں؟ وہ اس بات پر بھی قائل ہیں کہ ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیسے کر رہی ہیں؟

دوسری جانب چیف جسٹس بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن دونوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا پارلیمنٹ نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے جرم کی شکل بدل سکتی ہے؟دونوں ججوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے۔

دونوں جج ترمیم شدہ قانون میں بے نامی کی نئی تعریف پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہ اس ترمیم پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں جو مبینہ طور پر ان دستاویزات اور شواہد کے قابلِ قبول ہونے کو کالعدم قرار دے رہی ہے، جنہیں غیرملکی حکومتوں سے میوچل لیگل اسسٹنس کے طور پر حاصل کیا گیا اور جن پر نیب کی جانب سے جاری انکوائریوں، تحقیقات اور ٹرائلز میں انحصار کیا گیا ہے۔

سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ کچھ ترامیم دوبارہ غور کے لیے معاملہ دوبارہ پارلیمنٹ بھیجا جا سکتا ہے۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ ان لوگوں کا مستقبل کیا ہوگا جو پہلے ہی قانون کے نفاذ کے بعد ترامیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔ نیب قانون میں ترامیم پر کوئی سٹے نہیں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں میں ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کو ہوا۔ یہاں تک پی ڈی ایم حکومت میں سینئر وفاقی وزراء بھی اس سے مستفید ہوئے۔

قائدین میں میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، فریال تالپور، اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف، مخدوم خسرو بختیار، عامر محمود کیانی، اکرم درانی، سلیم مانڈوی والا، نور عالم خان، نواب اسلم رئیسانی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نواب ثناء اللہ زہری، برجیس طاہر، نواب علی وسان، شرجیل انعام میمن، انوار الحق کاکڑ، لیاقت جتوئی، امیر مقام، گورم بگٹی، جعفر خان مندوخیل، گورنر جی بی سید مہدی شاہ شامل ہیں۔

نیب نے شہباز شریف کے کیسز کی تفصیلات دیتے ہوئے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ لال سوہانرا نیشنل پارک کے قریب 1400 کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس بھی حالیہ ترمیم سے متاثر ہوگا کیونکہ اس معاملے میں ملوث رقم 500 ملین روپے سے کم ہے۔

اسی طرح سابق وزیراعظم اور دیگر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ایک اور معاملہ بھی متاثر ہوگا کیونکہ اس مبینہ سکینڈل میں ملوث رقم 500 روپے سے کم ہے۔ تیسرا، 2014 سے 2018 تک وزیر اعظم کے طیارے کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف انکوائری بھی متاثر ہوگی۔

TAGGED:Featuredنیب کا یہ قانون ججز اور جرنیلوں پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی کے ایک گھر سے ریچھ کے تین بچے بازیاب؛ وائلڈ لائف کے حوالے
Next Article کراچی: پسند کی شادی کی خواہش جرم بن گیا، گولیاں مار کر نوجوان قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

100 سال بعد پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت

ملوک - مصر (ٹیک ڈیسک): ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار…

February 20, 2025
دنیا

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 181میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی

تل ابیب (ویب ڈیسک): ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق…

October 2, 2024
دلچسپ و عجیبکاروبار

افریقی ملک بوٹسوانا میں‌2492 قیراط کا بہت بڑا ہیرا دریافت

کارووے -بوٹسوانا (ویب‌ڈیسک): افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک بہت بڑا ہیرا دریافت کیا گیا ہے۔2492 قیراط کا یہ ہیرا کینیڈا…

August 22, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی میں مزید توڑ پھوڑکا امکان:پارٹی میں آستین کے سانپ لوگ ہیں؛ شہریار آفریدی

کوہاٹ (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف میں رہنماؤں کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور شہریار آفریدی نے…

April 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?