Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، 850 افراد ہلاک، 672 زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، 850 افراد ہلاک، 672 زخمی
دنیا

مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، 850 افراد ہلاک، 672 زخمی

Published September 9, 2023
Tags: Featured زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ڑی دراڑیں دکھائی دیں
Share
SHARE

مراکیچ – مراکش (ویب‌ڈیسک): مراکش میں گزشتہ شب آنے والے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں تقریباً 820 ہلاک اور دیگر 672 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہزاروں شہریوں کو اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ نے وزارت داخلہ کی سرکاری ٹی وی پر رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ مرنے والوں کی ابتدائی تعداد ہے جبکہ واقعہ میں 672 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 205 کی حالت تشویشناک ہے، ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں تک ریسکیو کے لیے پہنچنا مشکل ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب ترین موجود شہر مراکیچ کے رہائشیوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں کچھ عمارتیں گر گئی ہیں جوکہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں، مقامی ٹیلی ویژن پر تباہ شدہ کاروں پر پڑے ملبے کے ساتھ گرے ہوئے مسجد کے مینار کی تصاویر نشر کی گئیں۔

How can MSM say "no immediate reports of damage"

This is the Mosque near the famous Jamaâ El Fnaa square in #Marrakech.#Morocco #Maroc pic.twitter.com/W4HXiCwamM

— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) September 8, 2023

’پین-عرب العربیہ‘ نیوز چینل نے بتایا کہ نامعلوم مقامی ذرائع کے مطابق خوفناک زلزلے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔زلزلے کے مرکز کے قریب پہاڑی گاؤں آسنی کے رہائشی مونتاسر ایتری نے بتایا کہ وہاں زیادہ تر مکانات کو زلزلے کے سبب نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور لوگ گاؤں میں دستیاب ذرائع کا استعمال کرکے انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید مغرب میں واقع تاروڈنٹ کے قریب ایک استاد حامد افکار نے کہا کہ انہیں اپنا گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زمین تقریباً 20 سیکنڈ تک ہلتی رہی، جب میں دوسری منزل سے نیچے کی جانب بھاگا تو اس وقت دروازے خود بخود کھل اور بند ہورہے تھے۔

مراکش کے جیو فزیکل سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ اطلس کے علاقے ایگھل میں آیا جس کی شدت 7.2 تھی، امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی اور کہا کہ یہ زلزلہ 18.5 کلومیٹر (11.5 میل) کی نسبتاً کم گہرائی میں آیا۔

ایگھل، ایک پہاڑی علاقہ ہے جس میں چھوٹے کاشتکاری والے دیہات ہیں، شہر مراکیچ سے تقریباً 70 کلومیٹر (40 میل) جنوب مغرب میں ہے، زلزلہ رات 11 بجے کے بعد آیا۔

رہائشی وازیز حسن نے بتایا کہ مراکش میں کچھ مکانات گر کر تباہ ہوگئے اور لوگ ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں اور ریسکیو کے لیے مشینری کی آمد کے منتظر ہیں۔

قدیم شہر کی دیوار کی فوٹیج میں سڑک پر پڑے ملبے کے ساتھ ایک حصے پر اور گرے ہوئے حصوں میں بڑی دراڑیں دکھائی دیں۔

مراکش کے ایک اور رہائشی براہیم ہمی نے کہا کہ اس نے پرانے شہر سے ایمبولینسوں کو نکلتے دیکھا اور کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ خوفزدہ ہیں اور زلزلے کے ایک اور جھٹکے کے خوف سے گھروں سے باہر ہی موجود ہیں۔

مراکش میں 43 سالہ ہدا حفصی نے بتایا کہ فانوس چھت سے گرا اور میں باہر بھاگی، میں اب بھی اپنے بچوں کے ساتھ سڑک پر موجود ہوں اور ہم بہت خوفزدہ ہیں۔

وہاں موجود ایک اور خاتون دلیلا فہیم نے بتایا کہ زلزلے کے سبب ہمارےگھر میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور فرنیچر کو نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے میں ابھی تک سوئی نہیں تھی۔

زلزلے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، ویڈیو میں سیکڑوں خوفزدہ لوگوں کو شاپنگ سینٹر، ریسٹورنٹس اور اپارٹمنٹس سے باہر نکلتے اور باہر جمع ہوتے دیکھا گیا۔

گلوبل انٹرنیٹ مانیٹر ’نیٹ بلاکس‘ کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے مراکیچ میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی منقطع ہوگئی۔

مراکش کے میڈیا کے مطابق یہ ملک میں اب تک کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک الجزائر میں بھی محسوس کیے گئے، الجزائر کے سول ڈیفنس نے کہا کہ ان جھٹکوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

2004 میں شمال مشرقی مراکش میں الحوسیما میں زلزلے سے لگ بھگ 628 افراد ہلاک اور 926 زخمی ہوگئے تھے، 1960 میں اگادیر میں 6.7 شدت کے زلزلے سے 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔1980 میں الجزائر میں آنے والا 7.3 شدت کا زلزلہ علاقائی اعتبار سے حالیہ تاریخ کے سب سے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک تھا۔

نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ شدید زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے ہمارے دل دکھی ہیں، پاکستان اس مشکل وقت میں مراکش کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

Our hearts ache for those affected by the severe earthquake in Morocco. Pakistan extends its hand in unity and support to #Morocco in this trying time. 🇵🇰🇲🇦

— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 9, 2023

TAGGED:Featuredزلزلے کی شدت 6.8 بتائیڑی دراڑیں دکھائی دیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کی نہیں،معیشت کی فکر کرنی چاہیے، زرداری
Next Article سندھ پر ڈینگی اور ملیریا کاحملہ: 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

سرگودھا: شاہراہ پرکھڑی کار سےجوس پینے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد، راستے میں جوس پیا تھا، ڈیٹ ایکسپائر والا جوس کا ڈبہ پولیس کو مل گیا

سرگودھا (ویب ڈیسک): سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی…

August 23, 2024
پاکستان

بٹگرام : 12 گھنٹے گزرگئے، کیبل کار میں پھنسےطلبہ کو نکالا نہیں‌ جاسکا،ریسکیو آپریشن جاری

بٹگرام (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر کیبل کار کی رسی ٹوٹ…

August 22, 2023
صحت

بند گوبھی وزن کم کرنے میں آپ کی مددگار

صحت مند طرز عمل اور طرز زندگی سے دوری موٹاپے میں مبتلا کردیتی ہے۔ جدید دور میں جہاں گھڑی کے…

January 18, 2023
صحت

کسٹمز کارروائی،3 کروڑ کے جانوروں کےانجکشن برآمد، موتی والا سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کسٹم انٹیلی جنس نے ایک بڑی کارروائی میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کے جانوروں کے مضر…

May 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?