Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نہیں‌معلوم نواز شریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں‌: وزیراعظم کااپنی بے خبری کا اعتراف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نہیں‌معلوم نواز شریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں‌: وزیراعظم کااپنی بے خبری کا اعتراف
پاکستان

نہیں‌معلوم نواز شریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں‌: وزیراعظم کااپنی بے خبری کا اعتراف

Published September 15, 2023
Tags: Featured خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگران حکومتیں قانونی ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ انہیں نہیں معلوم کہ نوازشریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں یا نہیں۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں الیکشن سے متعلق تجویز دی ہے فیصلہ نہیں کیا، اس خط کی ضرورت سے متعلق صدر مملکت بہتر جواب دے سکتے ہیں، صدر مملکت کی الیکشن سے متعلق رائے اور پوزیشن ہے، صدر کی ایک رائے ہے اور ان کا ایک سیاسی جماعت سے تعلق بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگران حکومتیں قانونی ہیں اور نگران سیٹ اپ کا مینڈیٹ قانون کے مطابق حکومت کا نظام چلانا ہے، صدر کے خط کا قانونی پہلو تب ہوگا جب اس پر عدالت کوئی فیصلہ دے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم سے متعلق میرا مؤقف ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور قانون کی تشریح کرنا عدالت کا کام ہے۔

ایک سوال پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق ہے، بلاول بھٹو نے جو تحفظات عوامی سطح پر اٹھائے ہیں ان کا حق ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہمارا جتنا وقت ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، ہم ایک دن رہیں یا ایک ماہ، قانون کے مطابق رہیں گے، میرے خیال میں مناسب وقت میں عام انتخابات ہوجائیں گے، ہم سے وہ سوال نہ کریں جس کا قانونی جواب ہمارے پاس نہیں، کیا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر انتخابی شیڈول دینا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم جو سہولیات حق ہیں یقینی بنائیں گے کہ وہ جیل میں دی جائیں جب کہ تحریک انصاف سے متعلق سمری آئی تو میرٹ پر دیکھیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نوازشریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں یا نہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی توسیع سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم نے کہاکہ اس معاملے کا تعلق نیشنل سکیورٹی سے ہے،حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی عوام کے مفاد میں ہوگا، یہ میری صوابدید ہے اور اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

ڈالر کی قیمت سے متعلق سوال پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے، ڈالر کا ریٹ کہاں آتا ہے اس سےلینا دینا نہیں۔

TAGGED:Featuredخیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگران حکومتیں قانونی ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دپیکا، رنویر ایک ساتھ کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا پاور کپل
Next Article جوبائیڈن مستقبل داؤ پر لگ گیا:بیٹے پر فردِ جرم عائد؛ 10 سال قیدکا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

فٹنس کے چکر میں دبنگ خان کی حالت خراب ہوگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام…

April 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

دپیکا، رنویر ایک ساتھ کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا پاور کپل

ممبئی (ویب شوبز ): بالی وڈ کوئین دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ فلموں اور…

September 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

سیستان میں ہلاک دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دہشتگردی…

January 18, 2024
پاکستان

چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔سپریم کورٹ…

September 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?