کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق ہوا کا کم دباؤ کا ایک سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے والا ہے، اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان اور مشرقی سندھ میں موجود ہے جس کے باعث جنوب مشرقی سندھ میں آج سے 20 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا ہےکہ سسٹم کے زیر اثر کراچی کے مضافات میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر کے بیشتر مقامات پر کل بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔