Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سال 2023 میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناممکن ہے،اقوام متحدہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > سال 2023 میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناممکن ہے،اقوام متحدہ
صحت

سال 2023 میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناممکن ہے،اقوام متحدہ

Published September 23, 2023
Tags: Featured صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اقوام متحدہ (یو این) کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ایک آزاد بورڈ نے کہا ہے کہ سال 2023 کے اختتام دنیا اور پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناممکن ہے۔’دی انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ‘ کے مطابق رواں سال دنیا کے واحد دو ممالک پاکستان اور افغانستان میں مجموعی طور پر 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جس میں سے دو کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس لیے رواں برس مذکورہ وائرس کا خاتمہ ناممکن لگتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مذکورہ آزادانہ بورڈ اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے ساتھ کام کرتا ہے، جس نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا رواں برس کے اختتام تک پولیو سے آزاد نہیں ہو سکتی۔

ادارے کے مطابق رواں برس دنیا سے پولیو کے خاتمے کا ہدف تھا لیکن افغانستان اور پاکستان میں سامنے آنے والے کیسز کے بعد ہدف کو پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ساتھ ہی خود مختار بورڈ نے واضح کیا کہ دراصل ایسی بیماریوں کو ختم کرنا مشکل ہوتا ہے جن کا علاج بھی ایسے ہی وائرسز سے تیار شدہ ویکسینز سے کیا جا رہا ہو۔ادارے کا اشارہ پولیو کے قطروں کی طرف ہے، جنہیں پولیو کے ہی انتہائی کمزور وائرس سے تیار کیا گیا ہے، یعنی بیماری کو بیماری سے ہی ختم کیا جا رہا ہے۔

ادارے نے دلیل دی کہ وائرس سے تیار شدہ ویکسینز کسی دوسری صورت میں تبدیل شدہ شکل میں بیماری بن کر ابھرنے کی اہلیت رکھتی ہیں، اس لیے ایسی بیماریوں کا خاتمہ مشکل کام ہوتا ہے۔پولیو کے خاتمے پر نظر رکھنے والے خود مختار بورڈ نے واضح کیا کہ 2023 تک دنیا سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا، کیوں کہ افغانستان اور پاکستان میں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ اگست میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، اس سے قبل مارچ میں بھی اسی ضلع سے کیس سامنے آیا تھا۔پاکستان کے علاوہ افغانستان میں بھی اب تک رواں سال پانچ پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں اور دونوں ممالک میں ایک ہی قسم کے وائرسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ پولیو وائرس کی بنیادی طور پر تین قسمیں تھیں، جس میں ٹائپ ٹو دنیا سے 2015 میں ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ ٹائپ تھری کے بھی 2019 میں ختم ہونے کا اعلان کیاگیا تھا۔

اس وقت دنیا میں صرف ایک ہی پولیو کی قسم ٹائپ ون موجود ہے اور اسی قسم کو وائلد پولیو بھی کہا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی یہی قسم موجود ہے۔

پاکستان میں دو پولیو کیسز کی تصدیق کے علاوہ لاہور، پشین اور دیگر شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

TAGGED:Featuredصوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر کا آغاز
Next Article شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل منتقل کرنیکا حکم

کراچی: عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست…

June 8, 2024
کھیل

شاہین شاہ آفریدی نے زیادہ وکٹیں‌لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ٹروبہ (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔…

August 9, 2025
پاکستانکاروبار

وزیراعظم کو مطالبات ماننا ہونگے ورنہ کہیں دھرنا تحریک ان کی وزارت عظمیٰ ہی نہ لے ڈوبے: کراچی دھرنا سے خطاب

کراچی (ویب‌ڈیسک): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام کے غصے سے بچنا ہے…

August 5, 2024
پاکستان

جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا، اعتزاز احسن

لاہور (ویب ڈیسک): پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے…

July 24, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?