Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نائجر میں فوجی بغاوت: فرانس نے سفیر اور فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > نائجر میں فوجی بغاوت: فرانس نے سفیر اور فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا
دنیا

نائجر میں فوجی بغاوت: فرانس نے سفیر اور فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

Published September 25, 2023
Tags: Featured سفارتی عملہ جلد ہی نائجر چھوڑ دے گا
Share
SHARE

پیرس (ویب ڈیسک): فرانس نے نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد اپنے سفیر اور فوجی دستوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانس نے نائجر میں صدر محمد بازوم کی حکومت کے خلاف جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد وہاں سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے اور فوجی دستوں کی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔میکرون نے کہا کہ نائجر میں موجود ہمارا سفیر اور متعدد سفارتی عملہ جلد ہی نائجر چھوڑ دے گا۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ نائجر کے ساتھ فوجی تعاون بھی اب ختم ہوچکا ہے، نائجر میں ہمارے 1500 فوجی دستے ہیں جو چند ماہ یا ہفتوں میں واپس آئیں گے اور سال کے آخر تک یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کو نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد دباؤ کا سامنا ہے، حالیہ ہفتوں میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت نیامے میں فرانسیسی فوج کے بیس کیمپ کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔

اس کے علاوہ نائجر کے فوجی سربراہ نے نائجر حکومت کو تسلیم نہ کرنے پر میکرون سے ملک سے افواج نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

نائجر کے فوجی سربراہ نے میکرون کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نائجر کی خودمختاری کے ایک نئے دور پر خوش ہیں، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ نائجر میں چند ماہ قبل فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور صدر کو نظر بند کردیا تھا۔

TAGGED:Featuredسفارتی عملہ جلد ہی نائجر چھوڑ دے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ خان کا نیا اعزاز، پٹھان کے بعد جوان بھی ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار
Next Article سب سے زیادہ آسائش والی زندگی گذارنے والی اداکارہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

52 سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ):ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے…

January 1, 2024
پاکستان

’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی‘، چیف جسٹس نے فیصل واڈا، مصطفٰی کمال کو طلب کرلیا

(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس…

May 17, 2024
کھیل

پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

(ویب‌ڈیسک‌):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ…

March 9, 2024
کھیل

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’پاکستان ڈربی‘ کل لاہور میں ہوگی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی کل لاہور ریس کلب میں ہو گی۔پاکستان کی…

March 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?