Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ضلع حب میں بھی پولیو کی تصدیق،رواں سال کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ضلع حب میں بھی پولیو کی تصدیق،رواں سال کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی
پاکستانصحت

ضلع حب میں بھی پولیو کی تصدیق،رواں سال کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی

Published May 9, 2024
Tags: Featured حب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیص رواں سال کی تعداد 116 ہوگئی
Share
SHARE

حب (ہیلتھ ڈیسک): پولیو وائرس گزشتہ ماہ تک پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا، تاہم اب حب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیص ہوگئی ہے، یہ ضلع اب تک وائرس سے پاک تھا۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پہلے سے متاثرہ اضلاع سے لیے گئے 3 نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس سے رواں سال کی تعداد 116 ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان پولیو پروگرام کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ 4 نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ 2 دنوں میں 8 نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیب کے مطابق، کراچی جنوب، کراچی وسطی، جامشورو اور حب سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جو وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے وائے بی تھری اے جینیاتی کلسٹر سے جینیاتی طور پر منسلک تھا۔

وزارت صحت کے ایک اہلکار نے کہا کہ اس سال اب تک 34 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام مثبت نمونے اور 2024 میں رپورٹ ہونے والے 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا جو 2021 میں پاکستان سے غائب ہو گیا تھا، لیکن افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو پروگرام نے جنوری اور فروری میں پولیو کے قطرے پلانے کی 4 مہمیں چلائیں، جن میں 2 ملک گیر مہم شامل ہیں۔

یہ مہم 5 سال سے کم عمر کے 4.3 کروڑ سے زیادہ بچوں تک پہنچی۔

عہدیدار نے کہا کہ اگلی مہم جون کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ایک تباہ کن، لاعلاج بیماری ہے، پولیو پروگرام تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو ہر موقع پر قطرے پلائے جائیں اور وہ 12 قابل علاج بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، بچوں کو اس سے بچانے کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے۔

TAGGED:Featuredحب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیصرواں سال کی تعداد 116 ہوگئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایسٹرازینیکا نے گھٹنے ٹیک دیے: اپنی تمام کورونا ویکسین عالمی منڈیوں سے اٹھالی
Next Article غزہ کے الشفا اسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

عراق کےکردستان ریجن میں آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

بغداد (ویب ڈیسک): عراق میں امریکی اور نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام آئل فیلڈز پر حملے کیے گئے۔ خبرایجنسی…

July 16, 2025
کھیل

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 8 رن سے شکست دے دی

لاہور(ویب ڈیسک‌):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8…

February 26, 2024
پاکستان

ملکی ایئرپورٹس بھی اب ٹھیکے پر چلانے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم…

December 31, 2022
پاکستان

حسان نیازی کی بہن مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار

لاہور:(ویب ڈیسک ):جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور…

December 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?