اسلام آباد (ویب ڈیسک): احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا۔سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
نیب نے جانچ پڑتال کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرکے 10 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگرکے خلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا اور عدالت نے عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔