گلاسگو – برطانیہ (ویب ڈیسک): برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم دورائیسوامی کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ افراد بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے اور انہیں گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔
بھارتی حکام کے سرکاری حیثیت میں گوردواروں میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے جس پر انتہائی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔