Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تنخواہیں، پینشن، الاؤنسز منجمد، افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تنخواہیں، پینشن، الاؤنسز منجمد، افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار
پاکستانتازہ ترین

تنخواہیں، پینشن، الاؤنسز منجمد، افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار

Published October 2, 2023
Tags: سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کمی کی سفارش سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک):کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14؍ کھرب اخراجات کٹوتی کا پلان پیش کیا گیا ہے۔اس پلان کے تحت تنخواہیں، پینشن اور الاؤنسز منجمد ہوں گے، افسران کا اسٹاف تناسب بھی کم ہوگا، کم اخراجات کیلئے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس پر نظر ثانی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ، پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پیز میں تخفیف کی تجاویزبھی زیر غور ہیں جب کہ نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی اور سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی ۔

حکومت نے قابل عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرلی ہے اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت متعدد تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم وفاق اور صوبائی سطح پر عملدرآمد کا ٹائم فریم واضح نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اخراجات کو 14؍ کھرب روپے تک کم کرنے کی کوشش میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ کا تصور کیا ہے جس میں تنخواہوں، پینشن اور الاؤنسز کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ افسر تا عملے کے تناسب کو کم کرنا شامل ہے۔

نگران حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے بنائے گئے جری منصوبوں کے تحت متعدد سفارشات کو حتمی شکل دی ہے جس میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی (سی سی ای آر) نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ بتدریج 1:3 تک افسر تا عملہ کا تناسب کم کردیں تاہم سی سی ای آر اس بات کی وضاحت نہیں کرتا کہ اس نے اس جری منصوبے پر عمل درآمد کے لیے وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کو کتنا ٹائم فریم دیا ہے۔

حکومت نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس کا جائزہ لینے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، رواں مالی سال کے آخری بجٹ میں10؍ کھرب 64؍ ارب روپے کی سبسڈیز کے بل ہیں جن میں سے پاور سیکٹر کی سبسڈیز9؍ کھرب 70؍ ارب روپے کے مساوی بڑا حصہ استعمال کرنے والی ہیں۔

حکومت نے بجٹ میں مختلف اداروں اور محکموں کو گرانٹس کی شکل میں14؍ کھرب روپے کی فنڈنگ ​​کا تصور کیا ہے لہٰذا اس تمام بڑی فنڈنگ ​​کا تفصیل سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

حکومت نے وفاقی سطح پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام اور صوبائی سطح پر سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کمی کی سفارش کی ہے تاکہ نئی اسکیموں کو روک کر تمام صوبائی نوعیت کی اسکیموں کو وفاق کی اکائیوں کو منتقل کیا جائے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کیے گئے کام میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ وفاقی مینڈیٹ کی وجہ سے پی ایس ڈی پی اسکیموں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے سے رواں مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے لیے 315 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے، نگران حکومت بھی منتقل معاملات پر وفاقی اخراجات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، منتقل شدہ وزارتوں کے آپریشنل اخراجات میں کمی سے 328 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے، حکومت نے قابل عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی سطح پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی کا 50 فیصد پورٹ فولیو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اتھارٹی کو منتقل کیا جائے گا جسے پی 3 اے پائپ لائن کہا جاتا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر قائم رہنے کا تصور کیا ہے جس کے تحت رواں مالی سال کے لیے کسی قسم کی سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی، آئی ایم ایف کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف نے پروگرام کی مدت کے دوران سپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی لگا دی ہے لہٰذا یہ رواں مالی سال میں بھی برقرار رہے گی۔

TAGGED:سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کمی کی سفارشسپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگینئی اسکیمیں روک دی جائیں گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف 1090 درخواستوں کی سماعت جاری، عوام انصاف کے منتظر
Next Article پنجاب: آشوب چشم میں کمی نہ آسکی، مزید 9 ہزار کیسز رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کابینہ سے 8 آئی پی پیز کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے منظور، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں…

December 10, 2024
پاکستانکاروبار

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سمندر میں تیل کی تلاش کے منصوبے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک سے آف شور (سمندری حدود) میں…

August 31, 2025
پاکستان

سندھ میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.9 ریکارڈ

کراچی: صوبہ سندھ کے علاقے نینگ شریف کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق…

March 6, 2023
پاکستانکاروبار

گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ فی الحال مؤخر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): گیس کی قیمتوں میں 69 فیصد اضافے کے معاملے پر نگران وفاقی کابینہ تقسیم ہوگئی، جس…

February 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?