Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پوچو مگر مچھ اور چیٹو نامی شخص کی گہری دوستی جو مثال بن گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > پوچو مگر مچھ اور چیٹو نامی شخص کی گہری دوستی جو مثال بن گئی
دلچسپ و عجیب

پوچو مگر مچھ اور چیٹو نامی شخص کی گہری دوستی جو مثال بن گئی

Published October 2, 2023
Tags: Featured اکتوبر 2011 میں یہ مگرمچھ دنیا سے چل بسا تھا چیٹو کی بیوی انہیں چھوڑ کر چلی گئی
Share
SHARE

کوسٹاریکا (ویب ڈیسک): مگرمچھ کو دور سے دیکھنا ہی بیشتر افراد کو خوفزدہ کر دیتا ہے تو کیا کوئی اس سے گلے ملنے کی ہمت کر سکتا ہے؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر کوسٹا ریکا کے ایک شخص اور مگرمچھ کے درمیان ایسی گہری دوستی قائم ہوئی جو برسوں تک برقرار رہی۔گلبرٹو شیڈن عرف چیٹو نامی شخص اور پوچو نامی مگرمچھ کی دوستی کی کہانی دنگ کر دینے والی ہے۔چیٹو کی پوچو سے ملاقات 1991 میں اس وقت ہوئی جب وہ ایک جگہ سفر کر رہے تھے۔

انہیں یہ مگرمچھ دریائے Parismina کے کنارے پر ملا اور اس کی بائیں آنکھ پر گولی کا زخم تھا جس کے باعث وہ مرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

دوستوں کے ساتھ ملکر چیٹو مگرمچھ کو ایک کشتی کے ذریعے کوسٹا ریکا کے شہر Siquirres میں واقع اپنے گھر لے گئے۔

وہاں انہوں نے 6 ماہ تک مگرمچھ کی دیکھ بھال کی اور اس دوران کئی بار گلے لگانے اور اس کے ساتھ سونے کی ہمت بھی کی۔

پھر جب وہ مگرمچھ ٹھیک ہوگیا تو چیٹو نے اسے واپس دریا میں چھوڑنے کی کوشش کی مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔

درحقیقت چیٹو کی محبت نے مگرمچھ کا دل جیت لیا اور دریا میں چھوڑے جانے کے بعد خود چیٹو کا پیچھا کرتا ہوا ان کے گھر پہنچ گیا۔

چیٹو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘اس مگرمچھ کو دوبارہ زندگی کی جانب لوٹنے کے لیے خوراک کی نہیں بلکہ میری محبت کی ضرورت تھی۔ یہ مگرمچھ چیٹو کے گھر کے باہر رہنے لگا اور پوری زندگی اس شخص کے ساتھ گزار دی جس نے اس کی زندگی بچائی تھی۔

درحقیقت پوچو اس گھر کا ایک رکن ہی بن گیا تھا۔مگرمچھ سے دوستی کے باعث چیٹو کی بیوی انہیں چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی۔

کچھ سال بعد ایک فوٹوگرافر نے چیٹو کو مگرمچھ کے ساتھ نہاتے دیکھا تو اس منفرد دوستی کی کہانی پھیلنا شروع ہوئی اور جولائی 2000 میں ٹی وی پر ان پر ایک پروگرام نشر ہوا۔

اس کے بعد دونوں دوست اسٹار بن گئے اور انہیں دنیا کے مختلف ممالک میں شہرت حاصل ہوئی۔

کوسٹا ریکا کی وزارت ماحولیات کی جانب سے چیٹو کو مگرمچھ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی۔444 کلوگرام وزنی اور 5 میٹر لمبا یہ مگرمچھ ایک ہفتے میں 30 کلوگرام چکن اور مچھلی کھاتا تھا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے تک یہ دونوں شہر میں واقع ایک جھیل میں جاکر لوگوں کو اپنی دوستی سے حیران کرتے رہے کیونکہ اس سے قبل کسی انسان کی مگرمچھ سے ایسی دوستی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔

اکتوبر 2011 میں یہ مگرمچھ دنیا سے چل بسا تھا جس کے بعد اس کی انسانوں جیسی آخری رسومات ادا کی گئیں اور پھر بھس بھر کر محفوظ کرلیا گیا۔

اب بھی اس کا جسم ایک میوزیم میں موجود ہے اور چیٹو کی جانب سے ایک اور مگرمچھ سے دوستی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر خود انہیں بھی یقین نہیں کہ وہ اس سے پوچو جیسا تعلق قائم کر سکیں گے۔

TAGGED:Featuredاکتوبر 2011 میں یہ مگرمچھ دنیا سے چل بسا تھاچیٹو کی بیوی انہیں چھوڑ کر چلی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عالیہ رشید پی سی بی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر
Next Article عوام کو بجلی کا پھر جھٹکا، فی یونٹ3 روپے 28 پیسےمہنگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

حکومت کاعوام کو پھربجلی کا جھٹکا، 1.17 روپے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاریاں کرلی گئیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ…

February 19, 2023
دلچسپ و عجیبدنیا

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارسوئمنگ سوٹ کافیشن شو منعقد : نیم برہنہ کیٹ واک

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے،…

May 19, 2024
پاکستان

28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ جاری

کراچی(ویب ڈیسک): انسداددہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل کیس کا فیصلہ…

July 29, 2025
صحت

کورونا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں17 کیسز رپورٹ،1جاں بحق

اسلام آباد (نجات نیوز): گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 17 کیسز رپورٹ…

January 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?