Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > Uncategorized > ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا
Uncategorizedکھیل

ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا

Published October 11, 2023
Tags: 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے Featured روہت شرما کی 31ویں سنچری ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری
Share
SHARE

دہلی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگزکی بدولت افغانستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،ان کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ ایشان کن نے47 ، ویرات کوہلی 55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ شریاس ائیر نے 25 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، روہت کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے 398 چھکے مارے۔

That’s why they call him the Hitman 💥

Rohit Sharma passes Chris Gayle to become the leading six-hitter in international cricket 💪#INDvAFG #CWC23 pic.twitter.com/1riSVIYNX7

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 11, 2023

ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے افغانستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔روہت نے ورلڈکپ کی 19 اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی، اس سےقبل ون ڈے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 44 اننگز میں 6 سنچریاں بنائی تھیں۔

7 hundreds in 19 innings 🤯

Rohit Sharma and the World Cup – a match made in heaven ✨#INDvAFG | #CWC23 pic.twitter.com/ri9f5KjxfW

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 11, 2023

بھارتی کپتان روہت شرما کی یہ ون ڈے کیریئر کی 31ویں سنچری تھی۔افغانستان کے خلاف روہت کی سنچری بھارت کی جانب سے ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بھی ہے۔انہوں نے 63 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 کے ورلڈکپ میں 72 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

بدھ کو افغانستان اور بھارت کا میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے، حشمت اللہ شاہدی 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے خلاف افغانستان کی پہلی وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری، جب جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔اس کے بعدرحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جب کہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین بھیجا۔

63 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد عظمت اللہ عمر زائی اور حشمت اللہ شاہدی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 121 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔لیکن پھر عظمت اللہ عمر زائی 62 اورحشمت اللہ شاہدی 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کےعلاوہ محمد نبی نے 19، راشد خان نے 16، مجیب الرحمان نے 10 اور نوین الحق نے 9 رنز بنائے، یوں افغانستان نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4، ہاردک پانڈیا نے 2 اور کلدیپ یادیو اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے، پاکستان تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

TAGGED:4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سےFeaturedروہت شرما کی 31ویں سنچریورلڈکپ میں تیز ترین سنچری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد،ایکٹ قانون کے مطابق قرار، اسپیکر قومی اسمبلی کا خیر مقدم
Next Article بھارت میں‌ڈینگی شدید ہوگیا، معروف کمنٹیٹر بھی ڈینگی میں مبتلا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبدنیا

سمندری طوفانوں کا خطرہ: مالدیپ نےتیرنے والا شہر تعمیر کرلیا

مالے-مالدیپ (ویب ڈیسک): دنیا کا پہلا سمندر کے اوپر تیرنے والا شہر بحر ہند کے نیلگوں پانیوں میں تیزی سے…

May 5, 2024
دنیا

طاقتور ترین سمندری طوفان اوٹس میکسیکو سے ٹکرا گیا، 27 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک): طاقتور سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے…

October 27, 2023
پاکستانکاروبار

حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کےنام اخبارات میں شائع کرنےکافیصلہ، اکاؤنٹ بھی منجمند ہونگے

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے سینئر…

April 26, 2024
کاروبار

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے…

June 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?