Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد،ایکٹ قانون کے مطابق قرار، اسپیکر قومی اسمبلی کا خیر مقدم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد،ایکٹ قانون کے مطابق قرار، اسپیکر قومی اسمبلی کا خیر مقدم
پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد،ایکٹ قانون کے مطابق قرار، اسپیکر قومی اسمبلی کا خیر مقدم

Published October 11, 2023
Tags: Featured ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےفیصلے کا خیر مقدم
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔اٹارنی جنرل عثمان منصور کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تاخیر کے لیے معذرت چاہتے ہیں کہ معاملہ بہت تکنیکی تھا، پہلے آج کا حکم نامہ پڑھ کر سناؤں گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 5-10 کے تناسب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس شاہد وحید نے ایکٹ کی مخالفت کی جبکہ باقی ججز نے ایکٹ کے حق میں فیصلہ دیا اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ سپریم کورٹ نے ایکٹ کے ماضی سے اطلاق کی شق 7-8 سے مسترد کردی جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق اور جسٹس منصور سمیت 7 ججوں نے ماضی سے اطلاق کی حمایت کی۔اس کے علاوہ فل کورٹ نے 6-9 کے تناسب سے ازخود نوٹس ( 184/3) کے کیسز اپیل کے حق کی شق کو برقرار رکھا ہے جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید نے اپیل کے حق کی مخالفت کی۔

اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نافذ ہوگیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے، پارلیمان کی قانون سازی برقرار رکھنے کا فیصلہ آئین کی بالادستی کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ کا فیصلہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے، آج کے فیصلے نے پارلیمان اور سپریم کورٹ کی توقیر میں مزید اضافہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج کے فیصلے سے آئین کی بالادستی میں اضافہ ہو گا اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، پارلیمان نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد میں قانون سازی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان ملک کے 23 کروڑ عوام کی دانشگاہ ہے، سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

TAGGED:Featuredایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگاقومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےفیصلے کا خیر مقدم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا
Next Article ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

شمالی غزہ میں دو عمارتوں پر اسرائیلی حملے، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

(ویب ڈٰیسک): شمالی غزہ میں دو کثیر منزلہ عمارتوں پر اسرائیل نے حملے کیے جس کے نتیجے میں 50 بچوں…

November 2, 2024
صحت

تھوڑی منصوبہ بندی سے رمضان میں امتحانات کی تیاری آسان بنائیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): رمضان میں امتحانات کسی بھی طالب علم کے لیے پریشان کن صورتحال ہوتی ہے، تاہم اس صورتحال…

April 3, 2023
انٹرٹینمنٹ

فٹنس کے چکر میں دبنگ خان کی حالت خراب ہوگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام…

April 14, 2023
پاکستان

نارتھ کراچی میں ہجوم نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل ون میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر…

February 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?