کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہوگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی اور 23 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔