نیویارک (ویب ڈیسک): امریکا نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں اسرائیل اور فسلطین کے درمیان جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی جو کہ امریکا کے ویٹو کرنے کے بعد ناکام ہوگئی۔
برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 12ارکان نے حمایت میں ووٹ دیے، ووٹنگ میں روس اوربرطانیہ غیرحاضر رہے جبکہ امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں روس اور برازیل نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں قرار داد کی منظوری کے لیے مستقل اراکین کی جانب سے ویٹو نہ ہونا بھی ضروری ہے۔