Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صرف’جٹ لائن’ فلمیں بنانےسےانڈسٹری تباہ ہوئی، ممتاز بیگم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > صرف’جٹ لائن’ فلمیں بنانےسےانڈسٹری تباہ ہوئی، ممتاز بیگم
انٹرٹینمنٹ

صرف’جٹ لائن’ فلمیں بنانےسےانڈسٹری تباہ ہوئی، ممتاز بیگم

Published October 28, 2023
Tags: Featured اپنے بیٹے واپس لے آئے کئی دہائیوں بعد وطن واپس آئی ہیں
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز بیگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں تعلیم یافتہ افراد کی قلت تھی جب کہ ماضی میں صرف ’جٹ لائن‘ فلمیں بننے کی وجہ سے انڈسٹری کو نقصان ہوا اگر ایسا نہ ہوتا یہ انڈسٹری کبھی زوال کا شکار نہ بنتی۔ممتاز بیگم کا شمار پاکستان کی اولین ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے 1970 کے بعد کیریئر کا آغاز کیا اور تقریبا 200 فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے بطور ڈانسر فلموں میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت کے مقبول گانے ان کی پرفارمنس پر فلمائے گئے، بعد ازاں وہ تقریبا اس دور کے تمام مشہور ہیروز کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں۔

ممتاز بیگم پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے اور حال ہی میں وہ کئی دہائیوں بعد وطن واپس آئی ہیں۔

انہوں نے وطن واپسی پر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت وطن واپسی کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اب بھی پاکستان واپس نہیں آنا چاہ رہی تھیں لیکن انہیں اپنے بیٹے واپس لے آئے، کیوں کہ انہیں اداکاری کا شوق ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے صاحبزادے انہیں زبردستی لے کر آئے ہیں اور اب وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں دیکھنا چاہیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ماضی میں غلطیوں کی وجہ سے ہماری فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی لیکن اس وقت انڈسٹری بہت اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہے۔

ان کے مطابق اب نہ صرف فلم انڈسٹری میں پڑھے لکھے لوگ آ چکے ہیں بلکہ اب مختلف موضوعات پر تجربات بھی کیے جاتے ہیں اور ان کے پاس جدید ٹیکنالوجی بھی ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی فلم ’آنسو‘ تھی، جس میں انہوں نے ایک گانے میں پرفارمنس کی تھی لیکن ان کی پرفارمنس کو کاٹ دیا گیا، جس پر وہ کافی مایوس بھی ہوئیں اور کافی دیر تک روتی رہیں۔

ان کے مطابق بعد ازاں فلم ساز شمیم آرا نے انہیں اپنی فلم ’فرض‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا لیکن مذکورہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہدایت کار الیاس کاشمیری نے انہیں اپنی فلم ’ضد‘ میں گانوں پر پرفارمنس کروائی، جسے بہت سراہا گیا اور ان کے لیے انڈسٹری کے دروازے کھل گئے۔

ممتاز بیگم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی واحد ہیروئن ہیں، جنہوں نے اپنے دور کے تمام مقبول ہیروز کے ساتھ کام کیا اور ان کی جوڑی کو سب کے ساتھ سراہا گیا۔

فلم انڈسٹری کے زوال کے اسباب پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ماضی کی فلم انڈسٹری میں تعلیم کی کمی تھی اور اس وقت ایک ہی لائن ’جٹ لائن‘ پکڑی گئی، جس پر فلمیں بنائی جاتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ہی سیٹ ہوتا تھا، ایک ہی ہیروئن ہوتی تھی، ایک ہی موضوع ہوتا تھا، جس وجہ سے دیکھنے والے بھی بور ہوجاتے تھے۔

ممتاز بیگم کے مطابق موضوع اور سیٹ تبدیل کرنے کے علاوہ اگر ہیروئنز بھی تبدیل کی جاتیں اور جٹ لائن کے پیچھے نہ پڑا جاتا تو پاکستانی فلم انڈسٹری کبھی زوال کا شکار نہ بنتی۔

TAGGED:Featuredاپنے بیٹے واپس لے آئےکئی دہائیوں بعد وطن واپس آئی ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غیرملکی سیاح خاتون بھارتی آوارہ کتے کو ویزا لگواکر نیدرلینڈز لے گئی
Next Article ورلڈکپ: آسٹریلیا کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ایشز سیریز : آسٹریلیا کیخلاف ردعمل کا خدشہ، سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ

لیڈز (اسپورٹس ڈیسک): ایشز سیریز میں یارک شائر نے تیسرے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لیے سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا…

July 4, 2023
پاکستاندنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی…

August 7, 2024
پاکستان

وزیر توانائی نے ڈسکوز کو ہر قسم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے ہر قسم کی بجلی چوری کے خاتمےکیلئے 23 اپریل…

April 8, 2024
پاکستان

کسی کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی: کاکڑ

نیویارک (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں…

September 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?