Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ چلاسکتے ہیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ چلاسکتے ہیں
سائنس و ٹیکنالوجی

اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ چلاسکتے ہیں

Published January 7, 2023
Tags: Featured انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن واٹس پراکسی سپورٹ
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن واٹس نے اب تک کا انقلابی فیچر متعارف کراتے ہوئے ’پراکسی سپورٹ‘ متعارف کرادی، جس کے بعد اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن بن گیا۔ جی ہاں، واٹس ایپ نے سال 2023 کے آغاز میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کو متعارف کراتے ہوئے تصدیق کی کہ اب ایپلی کیشن کو ’پراکسی سپورٹ‘ کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس وقت ایران سمیت متعدد ممالک میں لوگوں کو ایک دوسرے سے منقطع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے یا پھر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کو بلاک کردیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ انسانی حقوق کی بحالی اور لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کروانے کے لیے ہی واٹس ایپ پراکسی سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کی مدد سے لوگ انٹرنیٹ کی بندش اور ایپس پر پابندی کے باوجود واٹس ایپ کو آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔

We continue to fight for your right to communicate freely and privately.

Now, when connecting to WhatsApp directly is not possible, you can stay connected around the world through a server set up by volunteers and organizations dedicated to helping others communicate freely.

— WhatsApp (@WhatsApp) January 5, 2023

واٹس ایپ کے مطابق پراکسی سپورٹ کے باوجود صارفین کے میسیجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ رہیں گی، یعنی انہیں واٹس ایپ اور میٹا سمیت پراکسی سرور نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی سن سکیں گے۔

پراکسی سپورٹ کیا ہے؟

پراکسی سپورٹ کا آسان مطلب یہ ہے کہ جن علاقوں یا ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کو بند کیا گیا ہوگا یا پھر وہاں پر واٹس ایپ پر پابندی ہوگی، وہاں کے لوگ مذکورہ فیچر کے تحت آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ خود انٹرنیٹ فراہم نہیں کرے گا بلکہ دنیا کی مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے بنائے گئے پراکسی نیٹ ورک سروف مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔

پراکسی انٹرنیٹ سرور نہ صرف انٹرنیٹ فراہم کریں گے بلکہ یہ واٹس ایپ پر پابندی کے باوجود اسے وہاں چلانے کے قابل بنائیں گے۔

دنیا کی متعدد فلاحی اور انسانی حقوق تنظیموں نے مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور بنا رکھے ہیں جو کہ دنیا بھر کے ممالک کو مفت انٹرنیٹ اور دیگر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

مذکورہ پراکسی انٹرنیٹ سروسز مفت ہوتے ہیں اور یہ انٹرنیٹ کنیکشنز کے بغیر ہی کام کرتے ہیں مگر ایسے سرورز کے لیے صارفین کو پہلے معلومات حاصل کرنی پڑے گی۔

پراکسی سپورٹ فیچر کیسے آن کریں؟

عام طور پر مذکورہ فیچر ان ہی علاقوں میں کام کرے گا، جہاں حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ کی بندش کی گئی ہوگی اور وہاں واٹس ایپ پر بھی پابندی ہوگی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی واٹس ایپ سیٹنگ میں جانا ہوگا۔

واٹس ایپ سیٹنگ کے بار کو کلک کرنے کے بعد ’اسٹوریج اینڈ ڈیٹا‘ کو کلک کرنا ہوگا، جہاں بلکل آخر میں ’پراکسی سیٹنگ‘ کا آپشن ہوگا۔

صارف کو ’پراکسی سیٹنگ‘ پر کلک کرنی ہوگی، جس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پراکسی سیٹنگ کو آن کرنا ہوگا۔

پراکسی سیٹنگ کو آن کرنے کے بعد سسٹم ’پراکسی سرور‘ کو استعمال کرنے کا پوچھے گا اور اس کے لیے صارفین کو پہلے پراکسی انٹرنیٹ سرور کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

یعنی صارفین کو سب سے پہلے ’فری پراکسی انٹرنیٹ سرور‘ کو اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر اس پراکسی سرور کو واٹس ایپ کے ساتھ کنیکٹ کر پائے گا۔

اس فیچر کے لیے سب سے مشکل بات یہ ہے کہ صارف کو پہلے سے یہ علم ہونا چاہئیے کہ مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور کون سے ہیں اور سب سے زیادہ محفوظ سرور کون سا ہے؟

اس ضمن میں واٹس ایپ صارفین کی کوئی رہنمائی نہیں کرے گا کہ کون سا پراکسی سرور محفوظ ہے۔

صارفین کو پہلے سے ہی ایسے پراکسی سرورز ڈاؤن لوڈ کرنے پڑیں گے جو ہنگامی صورتحال میں کام آ سکیں گے۔

TAGGED:Featuredانسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگایپلی کیشن واٹسپراکسی سپورٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورجینیاامریکہ:اسکول میں 6 سالہ بچے کی فائرنگ، ٹیچر شدید زخمی
Next Article حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرے گی، وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑےاضافہ کاامکان

لاہور (ویب ڈیسک)) : پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان،…

November 22, 2024
پاکستانکاروبار

IMF شرائط پرمنی بجٹ پیش،سیلز ٹیکس17سے 25 فیصد کرنیکی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش…

February 15, 2023
پاکستان

کراچی سندھ کا دل ہے،اسے کسی مخصوص گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا؛ قادر مگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی صدارت میں…

August 22, 2025
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قراردے دیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال غیرشرعی قراردے دیا۔اسلامی…

November 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?