Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی، پوسٹ مارٹم سے انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی، پوسٹ مارٹم سے انکار
پاکستانتازہ ترین

مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی، پوسٹ مارٹم سے انکار

Published October 30, 2023
Tags: عاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا
Share
SHARE

تلمبہ (ویب ڈیسک): معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے کردی۔مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے کا قتل نہیں بلکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

اب مرحوم کے بڑے بھائی نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی اور کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔مولانا یوسف جمیل نے کہا عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔بھائی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا،یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

جبکہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے مرحوم بیٹے کی نماز جنازہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج بروز پیر 30 اکتوبر، رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔

میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر، رات ساڑھے سات بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی.

— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹےعاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

TAGGED:عاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درجورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی مہلت: باقی ایک دن، یکم نومبر کے بعد جامع آپریشن ہوگا: وزیر داخلہ
Next Article لاہور ہائی کورٹ کا شیخ رشید کے گھر لال حویلی کو کھولنے کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عظیم صوفی بزرگ سچل سرمست کے عرس مبارک کی افتتاحی تقریب، محفل سماع، ڈی جی کلچرل بے خود ہوکر ناچتے رہے

رانی پور: (ویب ڈیسک) : سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حافظ عبدالوہاب فاروقی المعروف حضرت سچل سرمست کے 203ویں عرس…

March 25, 2024
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر تکرار، کور کمیٹی اجلاس نے اعتراضات اٹھادیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ…

March 29, 2024
پاکستان

بلوچستان واقعہ: عدالتی حکم پر خاتون کی قبرکشائی، ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا…

July 21, 2025
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر کھٹائی میں‌پڑ گئے

اسلام آباد (نجات نیوز ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت…

December 31, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?