ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ سے 7 سال بعد پردہ اٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلیٹی شو’ بگ باس 17‘ میں شریک اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بگ باس میں شامل اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو اپنے قریبی دوست آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت سے رشتہ ختم ہونے کی وجہ 7سال بعد بتا دی۔
انکیتا لوکھنڈے کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش تھے لیکن میری زندگی 2016 کی اس ایک رات میں بدل گئی جب سشانت سنگھ راجپوت مجھ سے بغیر کچھ کہے سنے غائب ہوگیا۔ ہماری دوستی 2010 میں نشرہونے والے ڈرامے ’پووتر رشتہ‘ سے شروع ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے بس اس بات کا افسوس ہے کہ سشانت اگر مجھے بتا کر جاتا کہ وہ رشتہ نہیں رکھنا چاہتا تو میں ذہنی طور پر تیار ہوتی۔ اس کے اچانک جانے سے لگا کہ میری زندگی سے سب ختم ہوگیا۔ ایسے میں والدین نے بہت ساتھ دیا۔
انکیتا لوکھنڈے کا مزید کہنا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کے بارے میں بات کی تو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا کہ مجھے سشانت کے ساتھ ہونا چاہییے تھا۔ ان لوگوں نے میرے بریک اپ پرکبھی یہ نہیں کہا کہ سشانت کو میرے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔
بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے جون 2020 کو خود کشی کرلی تھی۔