راولپنڈی (ویب ڈیسک): سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے شاہ محمود کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال میں مزید رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔