Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹیکس ادا نہ کرنے پرامریکا کا راحت فتح علی خان کو ویزا دینے سے انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ٹیکس ادا نہ کرنے پرامریکا کا راحت فتح علی خان کو ویزا دینے سے انکار
انٹرٹینمنٹ

ٹیکس ادا نہ کرنے پرامریکا کا راحت فتح علی خان کو ویزا دینے سے انکار

Published November 4, 2023
Tags: Featured میوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکا جانا تھا
Share
SHARE

اسلام آباد (شوبز ڈیسک): 2015 سے 2023 کے درمیان امریکا میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کو کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزا حاصل کرنے کیلئے آپ کو 2015 تا 2023 ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آئی آر ایس ڈاکومنٹیشن اور بولی ووڈ ایونٹ ایل ایل سی کی طرف سے قانونی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی تاہم راحت فتح علی خان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے امریکا میں اپنے پروموٹرز کے ذریعے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کر دی تھی۔

راحت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پروموٹرز سے رابطہ کرکے ان سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے اور اس کے بعد یہ دستاویزات سفارت خانے میں جمع کرائی جائیں گی۔

گلوکار نے کہا کہ انہوں نے رواں سال امریکا کا دورہ کیا تھا اور اگر مذکورہ عرصہ کے ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کی ہوتی تو سفارت خانہ پہلے ویزا جاری نہ کرتا، ان ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راحت فتح علی خان نے رواں ماہ 18 نومبر 2023 کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کے زیر اہتمام میوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکا جانا تھا۔

کنسرٹ کی بکنگ راحت فتح علی خان کے پروموٹر ریحان صدیقی کے ذریعے کرائی گئی تھی، پروموٹر نے ہی گلوکار کے ویزے کیلئے درخواست دی اور ضروری دستاویزات سفارت خانے کو فراہم کیں تاہم سفارت خانے نے گلوکار کو 2015-23 کے دوران اُن کی امریکی آمدنی پر ٹیکس کے معاملات کی وجہ بتاتے ہوئے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ راحت فتح علی خان ماضی میں چار مختلف پروموٹرز کے ذریعے امریکا گئے جن میں دی میوزک ورلڈ ایل ایل سی، دی وائبرینٹ میڈیا گروپ ایل ایل سی، دیسی فیسٹ 2018 ایل ایل سی، اور سائی پروڈکشن شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے 2015-23 تک راحت فتح کو اسپانسر کیا۔

گلوکار کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان کنسرٹس کی رقم ٹیکس کٹوتی کے بعد ملی لہٰذا امریکا میں اس آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا پروموٹرز کی ذمہ داری تھی۔

2012-23 سے، راحت فتح علی خان کے تمام میوزیکل شوز ان کے بین الاقوامی مینیجر/میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کے ذریعے بک کیے گئے تھے جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

شوز کی بکنگ کے علاوہ وہ راحت فتح کے ٹیکس اُمور کو پورا کرنے کے بھی ذمہ دار تھے تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں نے تعلق ختم کر دیا ہے۔

امریکا میں گلوکار کے نئے منتظمین کی رائے ہے کہ کسی نے سفارتخانے کو راحت فتح علی خان کے ٹیکس کے معاملات کے بارے میں اطلاع دی ہے اور یہ کوئی ایسا شخص ہو سکتا ہے جو ان کے قریب رہا ہو۔ جب راحت فتح علی خان کے سابق مینیجر/ پروڈیوسر سلمان احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ 2012 سے ان کے ساتھ ہیں،گزشتہ 11 برسوں میں ہم نے بین الاقوامی سطح پر سینکڑوں کنسرٹس کیے، ہمارے تعلقات مثالی تھے، حال ہی میں خان صاحب نے فیصلہ کیا کہ ان کا فرسٹ کزن ان کے تمام معاملات دیکھے گا۔

18 نومبر کے میوزیکل شو کے آرگنائزر ڈاکٹر عاصم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ پاکستان سے کسی فنکار کو مدعو کرتے ہیں تو وہ کچھ پروموٹرز کے ذریعے کرتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ راحت فتح کو ٹیکس کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کر دیا جائے گا کیونکہ وہ ماضی قریب میں امریکا آئے تھے، ہم نے کچھ اور فنکاروں کو بھی مدعو کیا تھا اور راحت فتح علی خان کے علاوہ سب کو ویزے مل گئے ہیں۔،ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ سفارت خانہ کسی کو ویزا جاری کرنے سے پہلے ٹیکس ریکارڈ چیک کرے، ہو سکتا ہے کہ کسی نے سفارت خانے کو اس کی اطلاع دی ہو۔

امریکا مین راحت فتح علی خان کے نئے پروموٹر ریحان صدیقی نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بطور پروموٹر یہ راحت فتح علی کے ساتھ اُن کا پہلا شو تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ ماضی میں اُن کے پروموٹرز نے گلوکار کا ٹیکس ادا کیا یا نہیں، اگرچہ ویزا نہیں ملا لیکن اِس دورے پر ان کا ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری ہماری تھی۔

TAGGED:Featuredمیوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکا جانا تھا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیپال میں 5.7 شدت کا زلزلہ ، 128افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
Next Article پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

PSLسکیورٹی اخراجات:وزیراعظم کی نجم سیٹھی کوتعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی…

February 26, 2023
پاکستان

چند جرنیلوں اور ججز نے بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا: احسن اقبال

لاہور (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی…

August 11, 2024
پاکستان

9 مئی کے واقعےکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے: وزیراعظم

(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک میں انسانی حقوق…

June 5, 2023
دنیا

ترکی: زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

استنبول (ویب ڈیسک): ترکیے میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 14 افراد جاں بحق…

March 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?