Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی ہاکی ٹیم کو چار صفر سے عبرتناک شکست، انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > قومی ہاکی ٹیم کو چار صفر سے عبرتناک شکست، انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کو چار صفر سے عبرتناک شکست، انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published August 10, 2023
Tags: Featured ہرمن پریت سنگھ نے دو گول اسکور کیے
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک):بھارت نے اپنے آخری لیگ میچ میں روایتی حریف پاکستان کو چار صفر سے ہرا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنرز دو پر گول کیے جب کہ ایک ایک گول جوگراج سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نے کیا۔

اس فتح کے نتیجے میں بھارت چار میچز کی جیت اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

عمر بھٹہ کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے لیے یہ مایوس کن صورتحال تھی جب کہ وہ کوریا اور جاپان کے ساتھ برابر پانچ پوائنٹس ہونے کے باوجود گول کے فرق کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے صرف میچ کو ڈرا کرنا تھا یا اس کی شکست صرف ایک گول کے فرق سے ہونی چاہیے تھی۔

جمعہ کو سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ چوتھے نمبر پر رہنے والے جاپان سے ہوگا جب کہ دوسرے نمبر پر موجود ملائیشیا کا مقابلہ کوریا سے ہوگا جو راؤنڈ مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہا۔

اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں جاپان نے چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر راؤنڈ مرحلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت میں کھیلی جانے والی ایشین چمپیئنز ہاکی ٹرافی میں شکست کے ساتھ مایوس کن آغاز کیا تھا جہاں ملائیشیا نے اسے 1-3 سے شکست دی تھی۔

بھارت ایشین چمپیئنز ہاکی ٹرافی کا میزبان ہے جہاں پاکستان کی ٹیم گزشتہ ہفتے کے شروع میں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچی تھی جہاں سے پرواز کے ذریعے چنئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

قومی ٹیم نے بھارت روانگی سے قبل نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی تھی۔

ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے ٹرافی کے لیے تیاری کے حوالے سے کہا تھا کہ تمام مخالف ٹیمیں تجربہ کار اور بہت زیادہ تیاری کے ساتھ آرہی ہیں لیکن پاکستانی ٹیم نے بہت تربیت کی ہے اور لڑکے فٹ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم چمپئنز ٹرافی میں جارحانہ اسٹائل سے کھیلے گی اور فاروڈ لائن میں دفاعی کھلاڑیوں پر دباؤ میں کمی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی کھلاڑی توانا ہیں اور بھارت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی میں شان دار ریکارڈ ہے، جس سے انہیں اعتماد ملے گا۔

TAGGED:Featuredہرمن پریت سنگھ نے دو گول اسکور کیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ناگن چورنگی:بااثر افراد کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،مقدمہ درج
Next Article ہوائی-امریکا: جنگلات سے آگ شہر تک پھیل گئی، لابینا شہر صفحہ ہستی سے مٹ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

شاہد آفریدی کی سندھ حکومت سےکراچی میں اکیڈمی بنانے کی اپیل

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں اکیڈمی بنانا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے…

May 9, 2023
کھیل

اٹلی کشتی واقعہ:شاہدہ چنٹوجاں بحق:کاش کھلاڑیوں کی قدرہو؛حاجرہ خان

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ہاکی فیڈریشن اورخواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے شاہد ہ چنٹو کے…

March 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر پوجا ہیگڑے برہم

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ…

April 15, 2023
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے شادی نہ کرنے کی وجہ منظرعام پر آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار…

March 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?