Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بارش تو رحمت ہوتی ہے!ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل کیلیے پرامید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بارش تو رحمت ہوتی ہے!ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل کیلیے پرامید
کھیل

بارش تو رحمت ہوتی ہے!ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل کیلیے پرامید

Published November 4, 2023
Tags: Featured میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگے نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے
Share
SHARE

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلےگئے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے تھے، اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان کین ولیمسن 95 پر آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔مچیل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 رن پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب درگت بنائی۔

فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا۔

پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگے تھا۔دوسری مرتبہ بارش سے میچ رکا تو ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگے تھا، 25.3 اوور پر پاکستان کو ایک وکٹ پر 179 رن کرنا تھے۔

قومی ٹیم نے اس وقت تک 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے تھے تاہم بارش مسلسل جاری رہنے کے باعث میچ ختم کردیا گیا اور پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رن سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

فخر زمان 126 رن بنا کر ناقابل شکست رہے، بابر اعظم 66 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

TAGGED:Featuredمیتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگےنیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیدیا
Next Article کانگو وائرس کا ڈاکٹروں پر حملہ: کوئٹہ کا ڈاکٹر انتقال کر گیا، 4 کراچی میں زیر علاج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام مسترد ، آئین اور جمہوریت کی بات کی؛ بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام…

February 20, 2024
دنیا

عمران کی ہائرکردہ پاک پیک تنظیم سرگرم: پاکستانی صورتحال پراراکین کانگریس کا بلنکن کوخط

واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔خط…

May 18, 2023
پاکستان

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی…

August 21, 2025
پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ:مولانا فضل الرحمان کیخلاف نعرے لگانے والوں پر جے یو آئی کارکنان کا بدترین تشدد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی کرنے پر جمعیت علماءاسلام کے کارکنان نے اسلام آباد…

January 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?