Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بدامنی میں غیرقانونی تارکین وطن ملوث، افغان رہنماؤں کی دھمکیاں افسوسناک ہیں، امریکی اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہےوزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بدامنی میں غیرقانونی تارکین وطن ملوث، افغان رہنماؤں کی دھمکیاں افسوسناک ہیں، امریکی اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہےوزیراعظم
پاکستان

بدامنی میں غیرقانونی تارکین وطن ملوث، افغان رہنماؤں کی دھمکیاں افسوسناک ہیں، امریکی اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہےوزیراعظم

Published November 9, 2023
Tags: Featured افغانستان پر مصیبت آئی پاکستان نے ان کی بھرپور مدد کی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا جب بھی افغانستان پر مصیبت آئی پاکستان نے ان کی بھرپور مدد کی، پاکستان نے 40 لاکھ افغان شہریوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، افغانستان میں عبوری حکومت بننے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ غیر قانونی طور سے نقل مکانی کر کے پاکستان آئے، 8 لاکھ افغان شہریوں کو عبوری طور پر سٹیزن کارڈ مہیا کیے گئے، پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کےلیے دیدہ و دل فرش راہ کیے ہیں، اس جذبے پر دشنام تراشی پرپاکستان کے غیور اور بےلوث عوام کے جذبات پر ٹھیس پہنچائی ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا پاکستان میں بے امنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے، دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، دہشتگرد افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں، افغان عبوری حکومت کو سفارتی، سیاسی، فوجی، رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کا قلعہ قمع کرنے کا واضح پیغام دیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو افغانستان میں موجود پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست بھی دی گئی، دہشتگردوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کے ساتھ شیئر بھی کی گئیں لیکن پاکستان مخالف دہشت گردوں کےخلاف افغانستان نےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا، 2 سال میں سرحد پار دہشتگردی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، 64 افغان دہشتگرد پاکستانی سکیورٹی فورسز سے لڑتے ہوئے مارے گئے، کوشش تھی ایسے معاملات کو میڈیا پر لائے بغیر افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے لیکن افغان حکومت کے مثبت ردعمل نہ آنے پر معاملات خودٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی واپسی پر دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں اضافے سے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا ہمارے کچھ خدشات ہیں، ہم الرٹ ہیں اور تمام پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں، کچھ بھی ہو جائے اس پالیسی سے واپسی ممکن نہیں ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا افغان رہنماؤں کے حالیہ بیانات کے بعد حملوں میں تیزی آنا معنی خیز ہے، رضاکارانہ جانے والے افغان شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیج رہے ہیں، پاکستان کے اوپر کسی بھی ملک کا کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک ہیں، افغانستان کی عبوری حکومت کو ادراک ہونا چاہیے کہ دونوں خودمختار ممالک ہیں۔

پارا چنار میں سرحد پار سے کارروائیوں سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا اس حوالے سے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں، کسی کو بھی ایک انچ حصے پر کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹی ٹی پی کے خلاف افغان سرزمین میں کارروائیوں سے متعلق سوال پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے گی، یہ ان کے بھی حق میں ہے اور ہمارے بھی حق میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آنے والے 25 ہزار افغانوں کا ڈیٹا پاکستان کے پاس موجود ہے، ان لوگوں کو جن ممالک میں جانا ہے وہ بھی تیار ہیں اور ہم نے انہیں ان ممالک کو بھیجنا ہے ہم بھی تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث پاکستانیوں کو ہمارےحوالے کیا جائے، پاکستان دہشتگردی میں ملوث ایسے تمام پاکستانیوں کو وصول کرنے کےلیے تیار ہے۔

دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا امریکی اسلحہ اب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اس کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، ڈیڑھ لاکھ افغان ملٹری تھی، اس کا اسلحہ کہاں گیا؟ یہ امریکی اسلحہ پورے خطے میں بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور مشرق وسطیٰ تک جا رہا ہے۔

بعد ازاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کا کہنا تھا میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے، امریکا یا کوئی اور ملک دباؤ نہیں ڈال سکتا، میں امریکی سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو نہیں دکھا سکتا، کچھ معاملات ریاستی راز ہوتے ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ کے ایکشن اور پاکستان میں توسیع سے متعلق سوال پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے، 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی، ہم کیوں کسی اور کی ذمہ داری اپنے اوپر لیں۔

TAGGED:Featuredافغانستان پر مصیبت آئی پاکستان نے ان کی بھرپور مدد کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حوثی باغیوں نے یمن میں امریکی ڈرون مار گرایا، امریکا کی تصدیق
Next Article سلامتی کونسل کے فیصلوں کی پاسداری میں فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیںگے، حماس پر کسی پابندی کیلئے تیار نہیں؛ ملائیشیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

پاکستان کی عزت سب سے پہلے: چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: محسن نقوی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور…

November 18, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

کراچی ((ویب ڈیسک): کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں اور کروڑوں روپے کا…

December 26, 2023
دنیا

عمران کی ہائرکردہ پاک پیک تنظیم سرگرم: پاکستانی صورتحال پراراکین کانگریس کا بلنکن کوخط

واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔خط…

May 18, 2023
پاکستان

ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی

(ویب ڈیسک): ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 8…

June 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?