Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، غزہ میں جنگ فوری بند ہونی چاہیے؛کاکڑ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، غزہ میں جنگ فوری بند ہونی چاہیے؛کاکڑ
پاکستان

اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، غزہ میں جنگ فوری بند ہونی چاہیے؛کاکڑ

Published November 9, 2023
Tags: Featured اسرائیل کے احتساب کی کوششوں کی حمایت کریں
Share
SHARE

تاشقند (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیل کو فرعون کے نقش قدم پر چلنے والا قرار دے دیا۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں 16 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ موسیٰ ؑ کی پیدائش پر فرعون نے بچوں کو قتل کیا اور اب بدقسمتی سے جو لوگ ان کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ فرعون کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے کہا ای سی او رکن ممالک غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیل کے احتساب کی کوششوں کی حمایت کریں۔

انوار الحق کاکڑ نے اسپتالوں پر بمباری اور محصور پٹی میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ میں جاری جنگ فوری بند ہونی چاہئے، غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی عدم رواداری، زینوفوبیا اور اسلاموفوبیا پر بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ باہمی احترام، بین المذاہب ہم آہنگی اور پر امن بقائے باہمی کو فروغ دیتے ہوئے اسلاموفوبیا کے گھناؤنے اضافے کے خلاف سیاسی اور قانونی مزاحمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم نے باہمی تجارت اور رابطوں کو فروغ دینے کے حوالے سے ای سی او کی راہداری پر مبنی نقطہ نظر جیسے کرغزستان-تاجکستان-افغانستان-ایران , اسلام آباد-تہران-استنبول” ( آئی ٹی آئی)، قازقستان، ترکمانستان اور ایران ( کے ٹی آئی) اور دیگر کی حمایت کی اور کہا کہ مربوط ٹرانسپورٹ منصوبے تعمیر و ترقی میں مدد کریں گے۔

دریں اثنا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے، تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ نگمیتووچ اریپو اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کو رخصت کیا، اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان میں وزیر اعظم نے ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

TAGGED:Featuredاسرائیل کے احتساب کی کوششوں کی حمایت کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بیجنگ میں 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرکے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار
Next Article ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی، کرینہ کی تصویر کے ساتھ اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ تریندنیا

افغانستان میں آئل ٹینکر الٹ گیا، 19 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے پروان میں ایک سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنےکے باعث 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔…

December 18, 2022
کے الیکٹرک,
کاروبار

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی…

December 18, 2022
پاکستانکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: چین کی پاکستان کو شکست، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر

بیجنگ (اسپورٹس ڈیسک): ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان…

September 16, 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے…

October 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?