احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف افغانستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گرگئی۔
احمد آباد میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے کیاتاہم رحمان اللہ گرباز 9 ویں اوور میں 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان چھٹے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔