Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مبینہ مقابلے میں 4 افراد کا قتل: تربت میں 4 روز سے ہڑتال، عدالت کاسی ٹی ڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مبینہ مقابلے میں 4 افراد کا قتل: تربت میں 4 روز سے ہڑتال، عدالت کاسی ٹی ڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم
پاکستان

مبینہ مقابلے میں 4 افراد کا قتل: تربت میں 4 روز سے ہڑتال، عدالت کاسی ٹی ڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

Published November 26, 2023
Tags: Featured اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم تربت میں جمعرات سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
Share
SHARE

تربت (ویب ڈیسک): تربت کے ایک سیشن جج نے پولیس کو مبینہ مقابلوں کے دوران 4 افراد کے قتل میں ملوث کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعرات کو تربت میں پسنی روڈ بس ٹرمینل کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 4 ’دہشت گردوں‘ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

قتل کیے جانے والوں میں سے ایک بالاچ مولا بخش کے اہل خانہ نے سی ٹی ڈی کے مؤقف سے اختلاف کیا اور دعویٰ کیا کہ بالاچ مولا بخش 29 اکتوبر کو گرفتار کیے جانے کے بعد سے حراست میں تھا اور اسے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے ہمراہ لواحقین جمعرات سے فدا شہید چوک پر بالاچ مولا بخش کی میت رکھ کر دھرنا دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز احتجاج کے تیسرے روز بھی مظاہرین نے تربت کی اہم سڑکوں پر مارچ کیا اور سیشن کورٹ کے سامنے جمع ہوئے۔

تربت میں جمعرات سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، دکانیں، کاروباری مراکز اور بازار دن بھر بند رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق تربت اور مکران ڈویژن کے دیگر علاقوں کے درمیان احتجاج کے باعث ٹریفک میں بھی خلل پڑا۔

گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں گوادر کی ’حق دو تحریک‘ کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ماما قدیر، بلوچ ویمن فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر شالی بلوچ، بی این پی مینگل کے ساجد ترین اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے مبینہ پولیس مقابلوں کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام کو خبردار کیا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری تک بالاچ مولا بخش کی لاش کے ساتھ دھرنا جاری رہے گا۔

تربت کے ڈپٹی کمشنر حسن بلوچ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تاہم انہوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

TAGGED:Featuredاہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکمتربت میں جمعرات سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بین اسٹوکس کے بعد جو روٹ بھی آئی پی ایل سے دستبردار
Next Article نگران وزیراعلیٰ سندھ کا گورکھ ہل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک چلانیوالوں خبردار! نقصان دہ مواد پوسٹ کرنے والے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا فیصلہ

کراچی (ٹیک ڈیسک): ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایسے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کو…

April 18, 2024
پاکستان

کراچی:اسلحہ لیکر چلنے والاگرفتارہوگا؛عوام ارد گردپرنظر رکھیں؛شرجیل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں سیکورٹی…

February 20, 2023
پاکستان

ہر صارف آئی پی پیز سے بددیانت معاہدوں پرفی یونٹ24روپے اضافی دینے پرمجبور ہے

(ویب دیسک ):آئی سی سسابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے…

July 17, 2024
پاکستانکاروبار

ملک میں‌ایک اور تجربہ کی تیاری: ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی ویب ڈیسک): ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف…

September 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?