ایبٹ آباد (ویب ڈیسک): ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں ترھیڑی میں آگ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے ملبے سے تمام لاشیں نکالیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ماں اور 8 بچوں کی ہیں۔