Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عالمی سطح پر ڈینگی میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > عالمی سطح پر ڈینگی میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ
صحت

عالمی سطح پر ڈینگی میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

Published December 25, 2023
Tags: 10 فیصد اضافہ Featured ڈینگی وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری
Share
SHARE

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ڈینگی وائرس کے پھیلنے میں مجموعی طور پر 10 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور آنے والے وقت میں یہ مزید بڑھ سکتا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ سال 2000 میں دنیا بھر میں ڈینگی کے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ تک جو کہ 2019 میں بڑھ کر 25 لاکھ سے زائد ہوگئی لیکن رواں برس ان کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

ادارے کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز نامکمل ہوسکتے ہیں، اصل تعداد ان سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق مجموعی طور پر پچھلی نسل کے مقابلے نئی نسل میں ڈینگی کے 10 فیصد کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے جو کہ خطرناک انتباہ ہے۔

اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے کے مطابق شدید اور بار بار ہونے والی بارشوں، نمی، شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی پھیلانے کا سبب بننے والے مچھروں کے انداز میں ہونے والی تبدیلیاں ڈینگی کا سبب بن رہی ہیں۔

ساتھ ہی ادارے نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کا کمزور نظام صحت اور ڈینگی جیسی وائرسز کی نگرانی نہ کرنے کی مناسب مانیٹرنگ بھی اس بیماری کے بڑھنے کا سبب بن رہی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2023 میں عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ رواں برس ڈینگی بعض ممالک میں وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 20 ہزار افراد ڈینگی سے ہلاک ہوتے ہیں اور ہر سال تقریبا 45 کروڑ افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں، تاہم ڈینگی سے متعلق مستند ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

اس بیماری کی ابتدائی علامات بیمار ہونے کے بعد 4 سے 6 دن میں ظاہر ہوتی ہیں اور اکثر 10 دن تک برقرار رہتی ہیں۔

ان علامات میں اچانک تیز بخار، شدید سردرد، آنکھوں کے پیچھے درد، جوڑوں اور مسلز میں شدید تکلیف، تھکاوٹ، قے، متلی، جلد پر خارش (جو بخار ہونے کے بعد 2 سے 5 دن میں ہوتی ہے) خون کا معمولی اخراج (ناک، مسوڑوں سے یا آسانی سے خراشیں پڑنا) قابل ذکر ہیں۔

ڈینگی کے ایک فیصد سے بھی کم کیسز میں مریضوں کو انتہائی شدید علامات اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں سے بعض اوقات بچوں کو ہڈیوں کا بخار بھی ہوجاتا ہے، جس سے ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بھی ہوسکتی ہے۔

ڈینگی کی کوئی خصوصی ادویات دستیاب نہیں ہیں، تاہم ڈاکٹرز بخار سمیت دیگر بیماریوں کی علامات کے حساب سے ادویات کے ذریعے مریض کا علاج کرتے ہیں۔

TAGGED:10 فیصد اضافہFeaturedڈینگی وائرسمچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article موٹرولا کا 2023 سال کو الوداع، سستا فون متعارف
Next Article پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے: آصف زرداری کا مشورہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکا کی سری لنکا کے سابق نیول چیف و گورنر پر پابندی عائد

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اورموجودہ گورنر پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے…

April 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی سب سے اسٹائلش اور فیشنسٹا اداکارہ

ممبئی :سونم کپور نے منگل کو شہر میں ایک تقریب میں شرکت کی۔سونم بالی ووڈ کی سب سے اسٹائلش اداکاراؤں…

January 17, 2023
دنیا

لندن میں بھارتی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی، نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا

لندن (ویب ڈیسک): لندن میں اجتماعی زیادتی کا شکار بھارتی نژاد سکھ خاتون کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا…

September 13, 2025
پاکستان

برطانوی جریدے میں شائع شدہ آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

راولپنڈی(ویب ڈیسک): جیل حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونےو الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی…

January 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?