کیرالا(ویب ڈیسک): بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون ایک ہی فلم کی شوٹنگ کے دوران چوتھی مرتبہ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم کی شوٹنگ ریاست کیرالا میں کررہے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ورون دھون کی ٹانگ میں چوٹ لگ گئی۔ اداکار کے اسی فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
ورون دھون نے سوشل میڈیا پر پٹی بندھی ٹانگ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کا ایک اور دن۔
فلم پروڈکشن کتنا چیلنجنگ کام ہے اس کا اندازہ ہورہا ہے۔ فلم وی ڈی 18 میں ورون دھون کے ساتھ کاسٹ میں کیرتھی سریش اور وامقعہ گبی شامل ہیں۔
ورون دھون بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔