Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد ہائی کورٹ نےسائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم دیدیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آباد ہائی کورٹ نےسائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم دیدیا
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نےسائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم دیدیا

Published December 28, 2023
Tags: Featured ٹرائل روکنے کا حکم حکم امتناع کی درخواست منظور عمران خان کی سائفر ٹرائل
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹٰی وی چینل کے مطابق سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل روک دیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کررہے ہیں، اس کے بعد عدالت اس معاملے کو دیکھے گی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل نے عدالت میں 12 دسمبر کا آرڈر پڑھا اور مؤقف اختیار کیا کہ سیکشن 13 کے سب سیکشن 3 کے تقاضے کے مطابق ٹرائل کورٹ میں عدالتی کارروائی نہیں ہو رہی، قانون میں لفظ کمپلینٹ کا ذکر کیا گیا ہے، ایف آئی آر کا نہیں یہ اسپیشل قانون ہے اسی کے تحت عدالتی کارروائی ممکن ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا پوائنٹ کیا ہے؟ کون سا تقاضا پورا نہیں کیا گیا ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ کمپلینٹ کے بجائے ایف آئی آر کے تحت یہ کارروائی آگے بڑھ رہی ہے جو قانونی طور پر درست نہیں, قانونی طور پر حکومت کے مجاز افسر نے براہ راست عدالت میں کمپلینٹ دائر کرنی تھی لیکن یہاں کمپلینٹ فائل ہی نہیں ہوئی بلکہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ نوٹی فکیشن تو سیکشن 13 (6) کے تقاضے پورے کرتا ہے۔ وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ عدالت اس معاملے کو سمجھ نہیں سکی, 25 گواہوں کے بیانات ہو چکے ہیں، 3 پر جرح ہو چکی ہے مجموعی طور 28 گواہ ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کچھ روز کے لیے ٹرائل روک دے ورنہ تب تک ٹرائل کورٹ کیس کا حتمی فیصلہ کردے گی کیونکہ ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے نوٹس جاری کریں گے اس کے بعد عدالت اسے دیکھے گی۔ اس موقع پر ایف آئی اے پراسکیوٹر رضوان عباسی نے کمرہ عدالت میں ہی نوٹس وصول کیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا منظور کرلی اور ٹرائل گیارہ جنوری تک روکنے کا حکم جاری کردیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredٹرائل روکنے کا حکمحکم امتناع کی درخواست منظورعمران خان کی سائفر ٹرائل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا، ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں: ورلڈ بینک
Next Article یو اے ای کا حکمران خاندان النہیان دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

شہباز،آصف ملاقات، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائیں؛ زرداری کی پیشکش

لاہور (ویب ڈیسک): گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی…

February 10, 2024
دنیا

جو بائیڈن کی روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین، پیوٹن کو ٹھگ کہہ دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین کی گئی۔امریکی…

March 16, 2024
پاکستانتازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کے لیے تاحال کوئی پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ نہیں پہنچا

راولپنڈی (ویب ڈیسک): عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما تاحال اڈیالہ…

October 19, 2024
انٹرٹینمنٹ

انڈیا کا مہنگا ترین مادھوری کا اپارٹمنٹ 3 ارب69 کروڑ میں فروخت

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ مادھوی ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی…

April 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?