جاوا – انڈونیشیا (ویب ڈیسک): انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں پیش آیا جہاں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مشرقی صوبے جاوا کے دارالحکومت سورابایا سے بانڈونگ جانے والی ایک ٹرین نے دوسری ٹرین کو اسٹیشن پر ٹکر ماری جس سے بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں سمیت ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں جنہوں لاشوں سمیت زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔