Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: نگران وزیر اطلاعات
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: نگران وزیر اطلاعات
پاکستان

سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: نگران وزیر اطلاعات

Published January 11, 2024
Tags: Featured الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے حکومت کو سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے جنہیں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔الیکشن 2024 سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کروانے ہیں، الیکشن کمیشن کو سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا معیشت، اقتصادیات کی بہتری وقت کی ضرورت ہے اور سیاست معیشت اور اقتصادیات کا ارتکاز ہے، ہم نے اپنی زیادہ تر ضروریات قرضوں پر چلائی ہیں، سیاسی جماعتیں اس گڑھے سے نکلنےکا منشور دیں، ساری جنگ معیشت اور اقتصادیات کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی، سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا سکیورٹی مسائل حقیقی ہیں اور ہمیں ان کا ادراک ہے، سکیورٹی مسائل کو بہتر کریں گے، ان شاءاللہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا صرف بات چیت ہمارے مسائل کا حل نہیں ہے، ہمیں تلخ مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، فیک نیوز اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کرنا ہو گا، یہ کہنا بہت آسان ہےکہ 300 یونٹ بجلی فری کر دیں گے، ہمارے اصل مسائل صحت اور تعلیم کے ہیں، ملک کے مستقبل سے کھیل کر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

TAGGED:Featuredالیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گےحکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہےسکیورٹی مسائل کا ادراک ہےنگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد سمیت پنجاب اور پختونخوا میں 6 شدت کا زلزلہ
Next Article ایشین کرکٹ کونسل نے سال 2024 میں ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ بن گئے

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): بنگلادیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر رکن پارلیمنٹ…

January 8, 2024
پاکستان

بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے…

September 2, 2024
پاکستان

ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

کراچی (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت…

January 17, 2023
دلچسپ و عجیبصحت

سموسہ ’ایٹم بم‘، بریانی ’میزائل‘ اور پیزا ’ڈرون اٹیک‘: کیا واقعی؟

سموسہ، جلیبی، پیزا اور بریانی۔۔۔ آپ چٹورے ہوں یا ہاتھ روک کر کھانا کھانے کے عادی، اِن پکوانوں کے نام…

December 19, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?