Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پہلا ٹی 20: شاہینوں کی ناقص فیلڈنگ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 46 رنز سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پہلا ٹی 20: شاہینوں کی ناقص فیلڈنگ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 46 رنز سے شکست
کھیل

پہلا ٹی 20: شاہینوں کی ناقص فیلڈنگ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 46 رنز سے شکست

Published January 12, 2024
Tags: Featured پاکستان کو 46 رنز سے شکست پہلے ٹی 20 میچ گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ نیوزی لینڈ
Share
SHARE

آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک): نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔

Dropped catches, excellent catches, great bowling, bad bowling, a run out, a no-ball wicket, some terrific knocks

This game had it all, and it's New Zealand who win to take a 1-0 lead 👏 https://t.co/amBArS6Az5 | #NZvPAK pic.twitter.com/gkiMAQqrcM

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 12, 2024

ان کے علاوہ اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے، دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اش سودھی نے ایک وکٹ لی۔

میچ میں 4 وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر ٹم ساؤتھی 150 ٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے عالمی کھلاڑی بن گئے۔

Tim Southee becomes the first to 150 wickets in men's T20Is 👏 pic.twitter.com/8wlpQHYsjJ

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 12, 2024

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا دوسرا میچ – 14 جنوری، اتوار کو سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے پر مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل میچل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی، فن ایلن 15 گیندوں پر 34 رنز بناکر آوٹ ہوئے، کپتان کین ولیمن سن نے 42 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے 4 اوورز میں 56 اور ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر اسامہ میر نے 4 اوورز میں 51 رنز دیے۔

ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ حارث رؤف نے دو کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ناقص رہی، بابر اعظم اور افتخار احمد نے کیچ ڈراپ کیے۔

سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا، اسامہ میر کو سعید اجمل اور عباس آفریدی کو عمر گل نے کیپ دی، اس کے علاوہ بطور وکٹ کیپر اعظم خان بھی میدان میں اتریں گے۔

5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس سے پہلے ہی کردیا گیا تھا۔

ٹیم میجنمنٹ کے مطابق محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، بابر اعظم ون ڈاؤن جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

آکلینڈ میں موجود نجی ٹی وی چینل کے نمائندے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں آئی جبکہ آکلینڈ اسٹیڈیم آنے والے پاکستانیوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اسپنر ابرار احمد، جو ابتدائی طور پر اسکواڈ کا حصہ تھے، گزشتہ ماہ پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے دوران انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مہمان ٹیم کو میچ سے قبل دھچکا لگا جب آل راؤنڈر مچل سینٹنر میں کووڈ-19 کی تصدیق ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے۔

TAGGED:Featuredپاکستان کو 46 رنز سے شکستپہلے ٹی 20 میچگرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹنیوزی لینڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا
Next Article فاٹا کے سینیٹر نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع کرادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

‘ساتھیا’ کیلیےیش چوپڑا نے میرے والدین کو یرغمال بنادیا تھا؛ رانی مکھرجی کا اعتراف

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر آنجہانی یش چوپڑا نے ایک مرتبہ اداکارہ رانی مکھرجی کے والدین کو…

November 27, 2023
کھیل

محسن نقوی سلیکشن کےعمل پر ناراض، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان روک دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک…

May 24, 2024
کھیل

ورلڈکپ : قومی ٹیم کو بدترین شکست،بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو…

October 14, 2023
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

(ویب ڈیسک): آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی۔پاکستان میگا…

May 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?