Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد:پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں‌پہنچی تھی، آئی جی اسلام آباد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد:پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں‌پہنچی تھی، آئی جی اسلام آباد
پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد:پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں‌پہنچی تھی، آئی جی اسلام آباد

Published January 13, 2024
Tags: Featured بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہے روسٹرم پر آکر کہا لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر تشدد کیا گیا، اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا گیا جس کے لیے 4 ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے، میرے بھیتجے کو مارا، بیٹے کو مارا، ابھی میرے پاس خبر آئی ہے۔

روسٹرم پر آکر بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ان کے گھر دھاوا بولا گیا ہے، تشدد ہوا ہے، چیف جسٹس خاموش رہے، بیرسٹر گوہر عدالت سے چلے گئے۔۔۔!!! pic.twitter.com/ShvP3Tdsm0

— Mughees Ali (@mugheesali81) January 13, 2024

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشکل وقت ہے آپ چلے جائیں، چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ جو ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ میں ابھی جاکر دیکھتا ہوں۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر علی خان ہنگامی طور پر عدالت سے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

گھر کا جائزہ لینے کے بعد بیرسٹر گوہر دوبار عدالت پہنچے اور چیف جسٹس کو بتایا کہ میرے اسلام آباد ایف سیون ٹو والے گھر پر ریڈ کی گئی جس میں میرے بیٹے کو مارا گیا میری بیوی کو مارا گیا گھر کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دی گئیں، میرے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر لے گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے، پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی، نہ ہی کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں یہ ایک معمول کی کارروائی تھی جس کی مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر ڈی پی او سٹی بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچ گئے۔ ڈی پی او سٹی کی بیرسٹر گوہر کے بھانجے محمد یوسف سے ملاقات ہوئی ہے اور ابتدائی معلومات حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق مزید کارروائی بیرسٹر گوہر کے عدالتی کارروائی سے فارغ ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی، قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اگر کسی پولیس افسر کا قصور ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

اس دوران آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ پہنچ گئے اور کہا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا ہے اور سپریم کورٹ سے واپس آ کے مزید تفصیل بتاییں گے کہ ان کے گھر پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

آئی جی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر جو ٹیم گئی تھی وہ واپس آ گئی ہے ان کا کوئی سامان چوری نہیں ہوا کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اس کے باوجود بیرسٹر گوہر کی جو شکایت ہوگی اسے حل کریں گے، ہمیں علم نہیں تھا کہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے۔

اس دوران مداخلت پر چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ میں کوئی ایس ایچ او نہیں ہوں ایسا مت کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے ابھی بات ہوئی ہے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی صورتحال جاننے کی کوشش کرہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بتائیں اگر بات نہ سنی جائے تو عدالت کو آگاہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے پھر کہا کہ مائی لارڈ چار ڈالوں میں لوگ گھر تک پہنچے۔

TAGGED:Featuredبیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہجناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہےروسٹرم پر آکر کہالائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رشی کپور بہت سخت بوائے فرینڈ تھے: اہلیہ نیتو کپور کا ‘کافی ود کرن’ میں انکشاف
Next Article پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن انہیں پکڑے: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے: ترجمان دفتر خارجہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ…

August 16, 2024
دنیا

ہائے ری طرفداری:فلسطین پر بمباری اسرائیل کا حق اور فرض ہے؛ امریکی صدر

واشنگٹن (ویب ڈیسک): اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر فلسطین پر…

October 11, 2023
انٹرٹینمنٹ

طوبی انور کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی (شوبز ڈیسک): معروف اداکارہ طوبی انور کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ طوبی انور نے…

September 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں کسی اجتماع یا سیاسی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج اسلام آباد میں تمام اقسام کی ریلیوں، عوامی…

March 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?