Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

Published January 14, 2024
Tags: Featured پاکستان کو شکست نیوزی لینڈ کو دو صفر کی سبقت حاصل
Share
SHARE

ہیملٹن (اسپورٹس ڈیسک): پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان بھی 2 رن بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور وہ 43 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین سیئر، اش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

قبل ازیں ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے کیا اور کیوی ٹیم کو پہلا نقصان 59 رنز پر ہوا جب کونوے عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان ولیمسن 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ فن ایلن نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

مچل سینٹنر نے 25 اور ڈیوڈ کونوے نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 38 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو اسامہ میر اور عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ پاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان کو شکستنیوزی لینڈ کو دو صفر کی سبقت حاصل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایمازون جنگل میں شہروں کی ایک گمشدہ وادی دریافت
Next Article بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ:ایس ایچ او سمیت پولیس کے 5 اہلکارمعطل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

نواز شریف کاپنجاب کیلیےاعلان: پنجاب میں بجلی فی یونٹ 14 روپے کمی

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک…

August 16, 2024
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت 16 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور کررہی ہے، جس…

May 13, 2024
پاکستان

جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے؛ اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا سپیکر حوالدار…

August 10, 2025
پاکستانکاروبار

FIA کی ریڈ بک جاری،143 انسانی اسمگلرز میں‌ 100 پنجاب، 25 اسلام آباد اور 10 کراچی سے وابستہ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ایف آئی اے…

September 27, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?