کنساس-امریکا(ویب ڈیسک): امریکی ریاست کنساس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو پالنے میں ڈالنے کے بجائے اوون میں ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر میسوری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ماریہ تھامس نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو سُلانے کے لیے اسے جھولے میں ڈالنے کے بجائے اوون میں رکھ دیا۔رپورٹس کے مطابق بچی جل کر دم توڑ گئی،گزشتہ جمعہ کی رات ڈیڑھ بجے کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جو کہ بچی کے نانا نے کی تھی۔
نوزائیدہ کے نانا نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے انہیں فون کیا اور اپنی بچی کے حوالے سے بتایا کہ جب میں فوری طور پر گھر پہنچا تو گھر سے جلنے کی بُو آرہی تھی، مجھے ماریہ نے بتایا کہ میں نے غلطی سے بچی کو جھولے میں رکھنے کے بجائے اوون میں رکھ دیا۔
پولیس کے گھر پہنچنے سے قبل ہی بچی کی وفات ہوچکی تھی، پولیس نے بتایا کہ بچی کے کپڑے اور ڈائیپر مکمل طور پر سیاہ ہوچکا تھا۔
پولیس نے غیر حالت میں برآمد ہونے والی بچی اور آس پاس کے حالات کے پیشِ نظر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق لاپرواہ ماں ماریہ تھامس کو شیر خوار بچے کو جلانے، اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور موت کی وجہ بننے پر اے کلاس جرم کی دفعات کا سامنا ہے۔