Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم فوج سے دور ہوںگے، احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کیخلاف ہے؛ پیر پگارا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم فوج سے دور ہوںگے، احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کیخلاف ہے؛ پیر پگارا
پاکستان

سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم فوج سے دور ہوںگے، احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کیخلاف ہے؛ پیر پگارا

Published February 16, 2024
Tags: 8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی Featured ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا عدلیہ لیگل کور دے گی فوج نے سب کوآزمالیا
Share
SHARE

جامشورو (ویب ڈیسک): مسلم لیگ فکشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ جوکھچڑی بن گئی ہے 8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی اور فوج نے سب کوآزمالیا اب آزمانے میں بچا کیا ہے؟ ہوسکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے، یہی عدلیہ لیگل کور دے گی۔

جامشورو میں انتخابی نتائج کے خلاف دھرنے سے خطاب میں پیر پگاڑا کا کہنا تھاکہ آپ لوگوں نےنوٹ کیا ہوگاکہ میں الیکشن کے دوران کہیں نہیں نکلا اپنےگھر میں رہا، دوستوں نے کہا جلسہ کریں میں نے منع کر دیا اور کہا کہ جلسہ مفت میں نہیں ہوتا 8 سے 10 کروڑ خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ڈھائی تین ماہ پہلے نتیجہ بُک چکا تھا اورپیمنٹ بھی ہوچکی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ فوج ہماری ہے وہ ہماری فیڈریشن کوسنبھالے ہوئے ہیں، سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم فوج سے دور ہوں گے، اب فوج کے علاوہ کوئی وفاق نہیں سنبھال سکتا، ہم فوج کی وجہ سے عزت اورسکون سے بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارا احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کے خلاف ہے، الیکشن نے ثابت کردیا کوئی لیڈر قومی سطح کا نہیں سب صوبائی لیڈر ہیں۔

پیرپگارا نے کہا کہ سیاست سے دور رہتا ہوں کیونکہ جھوٹ بولنا پڑتا ہے، جو جتنا اچھا جھوٹ بول سکتا ہے وہ اتنا اچھا لیڈربن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میری نظرمیں بانی پی ٹی آئی چورنہیں، اگربانی پی ٹی آئی چورہے توہم سب بھی چورہیں، توشہ خانہ کے معاملے پربانی پی ٹی آئی سےغلطی ہوگئی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوکھچڑی بن گئی ہے 8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی، مڈل کلاس ختم ہوتی جارہی ہے، اب اس الیکشن کے بعد مہنگائی آسمان پرجائے گی، مہنگائی بڑھے گی تومڈل کلاس ختم ہوجائے گا، معاشرہ امیریا غریب نہیں چلاتا مڈل کلاس چلاتا ہے، جب مڈل کلاس ختم ہوا تومعاشرہ ختم ہوجائے گا۔

پیر پگارا کا کہنا تھاکہ دوستوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، اگر کچھ دوستوں کےکہنے پر ہم الیکشن کابائیکاٹ کرتے تو ان کو ایکسپوز نہیں کرسکتےتھے، فوج نے سب کوآزمالیا اب آزمانے میں بچا کیا ہے؟ ہوسکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے، یہی عدلیہ لیگل کور دے گی۔

TAGGED:8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گیFeaturedایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائےجی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاراعدلیہ لیگل کور دے گیفوج نے سب کوآزمالیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انٹرنیٹ پر غلط معلومات شیئر کرنیوالوں کیخلاف گوگل کا اہم اقدام
Next Article تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا تھا: اختر مینگل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑ روپوں میں نیلام

نیویارک (شوبز ڈیسک): اگر آپ نے ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک دیکھی ہے تو یہ یاد ہوگا کہ ہیروئین روز…

March 27, 2024
دنیا

سوڈان: فوج-پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں معروف گلوکارہ شادِن گردود ہلاک

سوڈان (ویب ڈیسک): سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں معروف سوڈانی گلوکارہ شادِن گردود ہلاک ہوگئیں۔غیر…

May 15, 2023
کھیل

ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان…

October 23, 2023
پاکستان

پارلیمنٹ نےعدلیہ کے کہنے پر قانون و آئین سازی کرنی ہے تو پھرعدلیہ خود کرلے:اسپیکر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے اگر عدلیہ کے کہنے…

April 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?