Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا تھا: اختر مینگل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا تھا: اختر مینگل
پاکستان

تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا تھا: اختر مینگل

Published February 17, 2024
Tags: Featured وہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق بیان’عمران حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کےکہنے پرلائی گئی’، اُن کو مہنگا پڑگیا اور سب پرانے اتحادیوں کی جانب سے بیان پر نکتہ چینی کے بعد اُنہیں وضاحتیں دینی پڑگئی ہیں . انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا. بلوچستان نیشنل پارٹی( بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل(ر) باجوہ نے نہیں کہا تھا، وہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آمرانہ رویہ تحریک عدم اعتماد کا باعث بنا، عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا، وہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آمرانہ رویے نے ساری جماعتوں کو اکٹھا کردیا۔ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے متفقہ کیا۔

سردار اخترمینگل کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے،ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ فضل الرحمان کی میزبانی میں سندھ ہاؤس میں ہوئی افطاری کے بعد سب ایک میس گئے، جہاں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں آصف زرداری ،خالد مقبول صدیقی،خالد مگسی اور بلاول بھٹو زرداری بھی تھے ۔

اس کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی ۔ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید رابطے میں تھے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ فیض حمید ان کے پاس آئے اور کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمیدکےکہنے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہر لگائی، میں خود عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا۔

TAGGED:Featuredوہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم فوج سے دور ہوںگے، احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کیخلاف ہے؛ پیر پگارا
Next Article پاکستان تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستوں…

June 5, 2024
انٹرٹینمنٹ

میرے والدین صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے، ریمبو کا مارننگ شو میں‌انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان) نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مرحوم…

February 23, 2024
دنیا

مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

(ویب ڈیسک): بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایک اور اقدام اٹھالیا۔غیر ملکی خبر…

May 16, 2024
صحت

نئی گاڑی کی خوشبو کینسر میں‌اضافے کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئی گاڑی کی خوشبو لوگوں کے کینسرمیں مبتلا ہونے کے خطرات…

April 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?