Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور قلندرزکو 5 وکٹ سے شکست دے دی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور قلندرزکو 5 وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور قلندرزکو 5 وکٹ سے شکست دے دی

Published February 20, 2024
Tags: Featured خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر187رن بنائے۔

قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 رن بنا کر نمایاں رہے، جہاں داد خان نے جارحانہ 45 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

جہاں داد خان کی17گیندوں پرمشتمل اننگ میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ سکندر رضا نے 18 اور رسی وین ڈر ڈیوسن نے 15 رن بنائے، شاہین آفریدی نے 12 اور عبداللہ شفیق نے 11 رن اسکورکیے، فخرزمان اور کارلوس براتھ ویٹ نے 6 ، 6 رن بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور عقیل حسین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمدعامر ، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کا 188 رن کا ہدف 5 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، خواجہ نافع کی 31گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

سعود شکیل نے 40 اور جیسن روئے نے 24 رن بنائے، کپتان رائیلی روسو نے 18، ردرفورڈ نے 14 اور سرفرازاحمد نے 11رن بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

TAGGED:Featuredخواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
Next Article استنبول: کاسمیٹک سرجری کروا کر خاتون کی اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننےکے بعد پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں: سرفراز احمد

( ویب ڈیسک ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم…

September 2, 2023
پاکستان

کراچی میں گھر میں گھس کر تیزاب کا حملہ، 55 سالہ خاتون جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں…

January 6, 2024
Pak Vs Eng Karachi test
کھیل

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری کے…

December 17, 2022
پاکستاندلچسپ و عجیب

سندھ ہائیکورٹ کا موئن جو دڑو تہذیب کی روایت کے مطابق کراچی میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایسے مقامات پر پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے جہاں…

May 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?