Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھٹائی آباد، کراچی: بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، یو سی چیئرمین جاں بحق 8 افراد زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بھٹائی آباد، کراچی: بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، یو سی چیئرمین جاں بحق 8 افراد زخمی
پاکستان

بھٹائی آباد، کراچی: بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، یو سی چیئرمین جاں بحق 8 افراد زخمی

Published February 20, 2024
Tags: Featured بچوں کے درمیان لڑائی خونی تصادم میں تبدیل گلستان جوہر بھٹائی آباد یو سی چیئرمین جاں بحق 8 افراد زخمی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد میں بچوں کے درمیان شروع ہوئی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل ہو گئی، جس کے نتیجے میں یو سی چیئرمین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بھٹائی آباد میں حسینی امام بارگاہ کے قریب 2 قبیلوں کے بچوں کے مابین لڑائی ہوئی، جس میں بڑے بھی کود پڑے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے نومنتخب یونین کونسل چیئرمین جاں بحق اور فائرنگ و پستول کے بٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والے 5 افراد کا تعلق مگسی اور 3 کا سنجرانی قبیلے سے ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ملیر کینٹ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ صابر علی مگسی ولد خادم علی مگسی کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 21 سالہ پنہل خان مگسی ولد سکندر خان مگسی ، 19 سالہ حسنین مگسی ولد غلام حسین مگسی اور 23 سالہ شہیب جب کہ پستول کے بٹ لگنے سے زخمی ہونے والوں میں اعجاز مگسی ، مٹھل مگسی ، منصف سنجرانی ، سجاد سنجرانی اور معراج سنجرانی شامل ہیں ۔

علاقہ مکین اللہ بخش مگسی نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا تعلق مگسی قبیلے سے ہے ۔مقتول صابر علی مگسی گلستان جوہر بھٹائی آباد بلاک 9 بختاور گوٹھ یوسی نائن پیپلز پارٹی کے نومنتخب چیئرمین اور 2 بچیوں کے باپ تھے جب کہ وہ آرکیٹیکچر سوسائٹی کے رہائشی تھے۔ ان کی بھٹائی آباد میں اسٹیٹ ایجنسی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والوں کا تعلق سنجرانی قبیلے سے ہے ۔تقریباً ڈیڑھ مال قبل دونوں قبیلوں کے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔ جھگڑے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ بعدازاں علاقے کے بزرگوں کی مداخلت پر دونوں گروپوں میں جرگہ ہوا تھا جس میں سنجرانی قبیلے پر5 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا تھا جو بعد میں مگسی قبیلے والوں نے معاف کر دیا۔

پیر کی شب 11 بجے دونوں قبیلے کے بچوں میں کھیل کے دوران دوبارہ جھگڑا ہوا، جو بڑھتے بڑھتے بڑوں تک پہنچ گیا ۔ جھگڑے کی اطلاع پر یوسی چیئرمین صلح کرانے آئے تھے اور علاقے میں مگسی قبیلے کے لوگوں کی شکایت سن رہے تھے کہ سنجرانی قبیلے کے لوگوں نے گھروں کی چھت سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یوسی چیئرمین صابر علی مگسی کی گردن میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے منصف سنجرانی ، سجاد سنجرانی اور معراج سنجرانی کا تعلق سنجرانی قبیلے سے ہے۔ واقعے کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا

TAGGED:Featuredبچوں کے درمیان لڑائی خونی تصادم میں تبدیلگلستان جوہر بھٹائی آبادیو سی چیئرمین جاں بحق 8 افراد زخمی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article استنبول: کاسمیٹک سرجری کروا کر خاتون کی اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش
Next Article حکومت سازی: معاملات آج،کل طے پاجائینگے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: کنڈی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

حکومت سازی: معاملات آج،کل طے پاجائینگے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: کنڈی

لاہور (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ…

February 20, 2024
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عہدےکا حلف اٹھالیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے…

August 17, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان

(ٹیک ڈیسک): اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون…

December 5, 2024
پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی ملک کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گی؛ رضا ربانی

سکھر (نجات نیوز): پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

December 27, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?