Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چھ جماعتی اتحاد، پھر بھی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چھ جماعتی اتحاد، پھر بھی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم
پاکستان

چھ جماعتی اتحاد، پھر بھی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم

Published February 25, 2024
Tags: 207 ارکان کی واضح اکثریت Featured چھ جماعتی اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم قومی اسمبلی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چھ جماعتی اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن جماعتوں کے نمائندوں کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق حال ہی میں بننے والے چھ جماعتی اتحاد کو اگلی حکومت کی تشکیل کے لیے آنے والی قومی اسمبلی میں 207 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہوگی۔اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل کیو) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) شامل ہیں۔

اس اتحاد کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے آئینی عہدے بھی آسانی سے مل جائیں گے۔ اتحاد کی اجتماعی طاقت قومی اسمبلی میں واضح اکثریت بناتی ہے، لیکن دو تہائی اکثریت سے کم ہے جسے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں تقریباً 224 ایم این ایز کی حمایت درکار ہے۔

336 ارکان کے ایوان میں حکومت سازی کے لیے 169 ووٹ جادوئی نمبر ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے 224 کے قریب ووٹ درکار ہیں۔ خواتین کے لیے 20 اور اقلیتوں کے لیے چار مخصوص نشستیں شامل کرنے کے بعد مسلم لیگ نون 108 راکین کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کے لیے 75 ارکان منتخب کروائے اور 9 آزاد ارکان کے شامل ہونے کے بعد ان کی تعداد 84 ہوگئی۔ خواتین کے لیے 20 اور اقلیتوں کے لیے چار مخصوص نشستیں مختص کرنے کے بعد، اس کی کل تعداد ایوان میں 108 تک پہنچ گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے 54 منتخب اراکین ہیں اور خواتین کے لیے 12 اور اقلیتوں کے لیے دو مخصوص نشستوں کے اضافے کے بعد قومی اسمبلی میں اس کے ارکان کی کل تعداد 68 ہو گئی ہے۔

پی ایم ایل این اور پی پی پی کے ایم این ایز کی کل تعداد 176 بنتی ہے، جو حکومت بنانے کے لیے درکار نمبرز 169 سے زیادہ ہے۔

ایم کیو ایم پی نے عام انتخابات میں اپنے 17 اراکین منتخب کروائے اور خواتین کے لیے چار اور اقلیتوں کے لیے ایک مخصوص نشستوں کے اضافے سے قومی اسمبلی میں اس کے ارکان کی کل تعداد 22 ہو گئی۔ پی ایم ایل کیو کے تین ارکان منتخب ہوئے اور ایک آزاد نے اس میں شمولیت اختیار کی اور خواتین کی ایک مخصوص نشست کے اضافے سے قومی اسمبلی میں اس کی تعداد پانچ ہوگئی۔

آئی پی پی نے اپنے تین ممبران قومی اسمبلی منتخب کرائے ہیں۔ عام انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے 99 آزاد امیدواروں میں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 81 سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے ہیں جب کہ آٹھ آزاد امیدواروں نے کسی جماعت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں کا درجہ حاصل کر لیا۔

جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) کے چھ ارکان منتخب ہوئے اور انہیں خواتین کے لیے دو مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں، جس سے قومی اسمبلی میں اس کی کل تعداد آٹھ ہوگئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء سمیت دیگر جماعتوں کو قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی۔

TAGGED:207 ارکان کی واضح اکثریتFeaturedچھ جماعتی اتحاددو تہائی اکثریت سے محرومقومی اسمبلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ایس ایل 9:کراچی نے لاہور کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Next Article کراچی:آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ چار سال بعد جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے، چیف جسٹس

(ویب ڈیسک ): اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ معاشی…

June 5, 2023
پاکستانصحت

لاہور: بارش سےمیو اسپتال کی نئی چھتیں ٹپک پڑیں، آپریشن تھیٹرز پانی سے بھر گئے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بار ش سے میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک…

July 26, 2024
کھیل

ملتان کو شکست،لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا،…

March 18, 2023
انٹرٹینمنٹ

کامیڈی فلم نو انٹری 2 میں انیل کپور کاسٹ کا حصہ نہ ہونے پر افسردہ

(ویب ڈیسک ):بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم نو انٹری کی دوسری سیریز بننے کو تیار ہے لیکن اس فلم…

June 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?