Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست، زلمی 8 رنز سے کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست، زلمی 8 رنز سے کامیاب
کھیل

قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست، زلمی 8 رنز سے کامیاب

Published February 25, 2024
Tags: Featured صائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا
Share
SHARE

لاہور(ویب‌ڈیسک ): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں شکست ہے جبکہ پشاور زلمی اپنا دوسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔ صاحبزادہ فرحان 15 اور فخر زمان صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

رسی وین ڈیر ڈوسن نے چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 104 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تاہم انکے علاوہ لاہور قلندرز کا کوئی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔

شائی ہوپ 29، احسن حفیظ 20، جہانداد خان 13 اور سکندر رضا صرف 1 رن بناکر ہمت ہار گئے، کارلوس براتھویٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے نوین الحق نے 2، لوک ووڈ، پال والٹر اور سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اوپنرز بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

بابراعظم نے 48 اور روومن پوویل نے 46 رنز بنائے۔ آصف علی 6 رنز بناسکے جبکہ محمد حارث 12 اور پال والٹر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں ابتک 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ دوسری جانب پشاور زلمی ابتک اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں فتح حاصل ہوئی اور دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کیخلاف ہونیوالے میچز میں کامیابی ملی۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد عمران، زمان خان

TAGGED:Featuredصائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ
Next Article کسی کیخلاف انتقام کی خواہش نہیں، ملکر کام کرنا چاہتی ہوں؛پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خیبر: باڑا بازارمیں دھماکا،1 پولیس اہلکار شہید، 2 خودکش حملہ آور ہلاک

خٰیبر (ویب ڈیسک): خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس…

July 20, 2023
دلچسپ و عجیب

کینیڈا میں 50 سال قبل لڑکی کے ریپ کا معمہ ملزم کی قبر کھود کر حل

مونٹریال کینیڈا (ویب ڈیسک): کینیڈین پولیس نے 1975 میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد قتل کرنے والے…

May 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

تحریک عدم اعتماد ناکام اور اسمبلی تحلیل ہوگی: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تحریک ‏عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ…

December 20, 2022
انٹرٹینمنٹ

سہانا خان اپنے والد شاہ رُخ خان کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک): سہانا خان اپنے والد بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلد پڑے پردے…

June 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?