ماسکو (ویبڈیسک): ماسکو نے امریکا پر روس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس کی ایس وی آر فارن انٹیلی جنس سروس نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے روسی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے لیے ساری تیاری کرلی ہیں۔
روسی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے آن لائن ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔ روس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ مداخلت کی کسی بھی کوشش کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔
روسی انٹیلی جنس نے کہا کہ ’جوبائیڈن نے امریکی این جی اوز کو روس میں صدارتی انتخابات میں کم سے کم ٹرن آوٹ کا ٹاسک سونپا ہے جبکہ امریکی آئی ٹی کے ماہرین کی مدد سے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے ہوں گے جس سے خاطر خواہ ووٹرز کی تعداد گنتی سے محروم رہیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان انتخابات میں مداخلت کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی کی جانب سے دخل اندازی کا الزام عائد کیا تھا۔