کراچی (ویب ڈیسک): بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افغان مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، غلام حضرت نامی افغان ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاکستانی پاسپورٹ جعلی تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ پر افغانستان سے سعودی عرب گیا تھا۔