کینیڈا (شوبز ڈیسک): کینیڈین دستاویزی فلم میں بھارتی وزیراعظم مودی سےمتعلق خطرناک انکشافات کیے گئے ہیں۔کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ففتھ اسٹیٹ نامی تحقیقاتی دستاویزی فلم نشر کردی گئی جس میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ہدایت کا الزام مودی پر لگایا گیا۔دستاویزی فلم میں ہردیپ سنگھ نجرکےقتل کےوقت کی خصوصی ویڈیوبھی شامل ہے۔
دستاویزی فلم میں مودی کے ملوث ہونے کے مضبوط شواہد پر جسٹن ٹروڈو نےکھل کر بھارت پر الزام لگایاجبکہ ففتھ اسٹیٹ میں کینیڈا میں مقیم دیگر سکھوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق مودی نے اجیت ڈوول کے مشورے پر را کے سربراہ کو میرے قتل کی ہدایت کی، کوئی شک نہیں کہ مودی نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کاالزام بھارتی شہری نکھل گپتا پر لگایا گیا، فرد جرم کے مطابق نکھل نے قتل کی سازش کے لیے ایسے شخص سے مدد مانگی جو مخبر نکلا۔
فردجرم میں یہ الزام بھی سامنے آیا کہ جون میں کینیڈا میں3 افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔
واضح رہے کہ ہر دیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو برٹش کولمبیا میں گوردورارہ کے دروازے پر قتل کیا گیا تھا۔