Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی ایم ایف کی نئی شرط:’ پیٹرول پر لیوی 60 روپے، 18 فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں’
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئی ایم ایف کی نئی شرط:’ پیٹرول پر لیوی 60 روپے، 18 فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں’
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی نئی شرط:’ پیٹرول پر لیوی 60 روپے، 18 فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں’

Published March 22, 2024
Tags: 18فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں Featured پیٹرول پر لیوی 60 روپے عالمی مالیاتی فنڈ منفی بیرونی اثرات
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے کر لیں اور پیٹرول پر مارچ 2022 میں ختم کیا گیا 18فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سیگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے، چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو، اور ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) لگانے کی تجویز دی ہے۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے بھی کہا ہے کہ ملک میں تیار شدہ کارڈ اور پرتعیش اشیاء جیسے کہ یاٹس ( جدید بحری کشتیوں ) پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھایا جائے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔

آئی ایم ایف نے ای سیگریٹ پر بھی مقامی سگریٹ کے برابر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، اسی طرح آئی ایم ایف نے وسط مدت کے لیے کہا ہے کہ ایک مرتبہ جب آمدن اوپر چلی جائے تو دیگر بہت سے آئٹمز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی جائے جن میں منفی بیرونی اثرات جیسے عوامل موجود نہ ہوں۔

بڑی آمدن کا پوٹینشل انتہائی غیر لچکدار طلب یا پرتعیش پہلو کے حوالے سے آئی ایم ایف نے فراہم کردہ پالیسی تجاویز کو پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ میں شامل کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہے کہ ایکسائز متنوع اشیاء پر لگائے جاتے ہیں جن میں تمباکو، کاربنی ڈرنکس، موٹر کار، سیمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور پیٹرولیم اور نیچرل گیس کی مصنوعات شامل ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز کے حوالے سے، فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مقدار مالی برس 2023 میں جی ڈی پی کی 0.7 فیصد تھی، دیگر اشیاء پر ایکسائز جی ڈی پی کے 0.4 فیصد تھا جو زیادہ تر سیگریٹس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہوا تھا۔

پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ تبدیل ہوئی ہے لیکن مالی سال 2023میں ان میں کافی اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2022 میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی ڈیولپمنٹ کی شرح 20 روپے فی لیٹر تھی۔ یہ نومبر 2022 سے 50 روپے فی لیٹر اور ستمبر 2023 تک 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں ایک اور پالیسی تبدیلی لانا چاہیے اور یہ کہ انہیں مارچ 2022 میں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا گیا تھا۔

یہاں یہ یاد رکھا جائے کہ سیلز ٹیکس سے جمع ہونے والی آمدن این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کیساتھ شیئر کی جاتی ہے جبکہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مکمل طور پر وفاقی حکومت کے پاس ہی رہتی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات پر محصولات میں 2019 سے کمی ہوئی ہے۔

پیٹرول پر محصول کی مجموعی شرح 2019 میں 29فیصد تھی، اس میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلزٹیکس دونوں 14.5فیصد ہوا کرتے تھے۔ ستمبر 2023 میں سیلز پرائس پر مجموعی ٹیکسز 19.6فیصد تھے، پیٹرول پر ٹیکس کی نسبتاً کم شرح سیلز پرائس سے بھی منعکس ہوتی ہے۔

آئی ایم ایف نے باور کراتے ہوئے منتخب ہمسایہ ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی مثال بھی دی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرول پمپوں پر گیس کی اوسط قیمت 1.12 ڈالر فی لیٹر تھی جبکہ پاکستان میں یہ 0.97 ڈالر فی لیٹر تھی۔

پاکستان اور دیگر ہم عصر ممالک میں 2023 میں ڈیز ل کی پیٹرول پمپوں پر قیمت اوسطاً ایک ڈالر فی لیٹر تھی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرنے سے قیمت میں 18فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ جنرل سیلز ٹیکس کی معیاری شرح ہے۔

TAGGED:18فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریںFeaturedپیٹرول پر لیوی 60 روپےعالمی مالیاتی فنڈمنفی بیرونی اثرات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس:تحقیقات میں اہم پیشرفت، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ
Next Article مکہ مکرمہ:تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، 1 جاں بحق، 21 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: انتظامیہ نے پی ٹی آئی کےجلسےکا این او سی منسوخ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے اسلام آباد جلسےکا این…

August 21, 2024
دنیا

سعودی عرب میں دو شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ریاض(ویب ڈیسک): سعودی عرب میں دو شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دو سعودی…

July 17, 2023
پاکستان

اڈیالہ جیل میں سماعت: باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو…

September 6, 2024
صحت

دنیا پھرخطرہ میں: افریقی ممالک میں ماربرگ وائرس کی وبا پھیل گئی

کراچی (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو دو افریقی ممالک کے سفر سے روک دیا۔عرب میڈیا کے مطابق…

April 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?